شیخ رشید بال بال بچ گئے، نامعلوم افراد کی رہائشگاہ پر اندھادھند فائرنگ

(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی زد میں آکر ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی لال حویلی پر نامعلوم افراد کی جانب سے اندھادھند فائرنگ کی گئی ، فائرنگ کے وقت وزیر داخلہ لال حویلی کے اندر موجود نہیں تھے ،فائرنگ سے ایک 8 سالہ بچہ زخمی ہو گیا،جس کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق 23 جولائی کو بھی لال حویلی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے تھے ،پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا تھا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق وارثخان کےعلاقہ میں لال حویلی کےباہر گولی لگنےسے 08 سالہ بچہ زخمی ہوا، بچہ انس اپنے والد کے چنے کی ریڑھی پر بیٹھا تھا، بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سےباہربتائی جاتی ہے، پولیس افسران موقعہ پر موجود ہیں، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں،قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

2 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

2 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

2 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

3 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago