صرف 19 سال کی عمر میں بالی ووڈ میں تہلکہ مچا نے والی دیویا بھارتی فلم انڈسٹری میں کیوں آئیں؟ والدہ کا ایسا انکشاف کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

ممبئی(قدرت روزنامہ) آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ دیویا بھارتی نے فلم نگری میں قدم رکھا اور راتوں رات شہرت کی ان بلندیوں کو پا لیا کہ شوبز سے وابستہ بیشتر لوگ عمر بھر نہیں پا سکتے۔ اپنے انتہائی مختصر کریئر میں دیویا بھارتی نے کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا اور پھر محض 19سال کی عمر میں ان کی اچانک موت ان کے کروڑوں مداحوں کو سوگوار کر گئی۔ اتنے کم وقت میں اپنی خوبصورتی اور فن اداکاری سے تہلکہ مچانے والی اداکارہ کے بارے میں آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ انہیں اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا بلکہ وہ تعلیم سے راہ فرار اختیار کرنے کے لیے فلم انڈسٹری میں آ گئی تھیں۔

ویب سائٹ ’زوم ٹی وی انٹرٹینمنٹ‘ کے مطابق دیویا بھارتی کی والدہ میتا بھارتی نے ایک بار اپنے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے بتایا تھا کہ ”دیویا بھارتی پڑھائی میں بالکل ’صفر‘ تھی اور کسی بھی طرح تعلیم سے جان چھڑانا چاہتی تھی، یہی وجہ تھی کہ اس نے فلم انڈسٹری جوائن کر لی، ورنہ دیویا کو شوبز انڈسٹری میں قطعاً کوئی دلچسپی نہیں تھی اور نہ ہی اسے کامیاب پرفارمر بننے اور امیر ہونے کا کوئی شوق تھا۔“

انٹرویو میں میتا بھارتی نے مزید کہا تھا کہ” وہ کسی بھی طرح تعلیم سے جان چھڑا کر ایک ہاﺅس وائف بن کر زندگی گزارنا چاہتی تھی۔ اس کی ابھی شادی کی عمر نہیں تھی۔ ہماری رہائشی بلڈنگ کے سامنے والی عمارت میں ایک فلم پروڈیوسر رہتے تھے جنہوں نے دیویا کو دیکھا اور فلم کی آفرکرنی شروع کر دیں۔ ان کا منیجر روز ہمارے گھر آ جاتا اور گھنٹوں ہمارے پاس بیٹھا رہتا اور دیویا سے اصرار کرتا رہتا کہ وہ ان کی ایک فلم سائن کر لے۔ منیجر نے وعدہ کیا کہ فلم کا تمام کام صرف تین ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔ منیجر کے کئی دن کے اصرار کے بعد ایک دن دیویا نے مجھ سے پوچھا کہ ’اگر میں فلم سائن کر لوں تو میری تعلیم کا کیا ہو گا؟‘ میں نے اسے بتایا کہ اس کے بعد تمہیں تعلیم ادھوری چھوڑنی پڑے گی۔ یہ بات سنتے ہی اس نے کہا کہ ’میں آگے نہیں پڑھنا چاہتی، میں فلم سائن کرنے لگی ہوں۔‘اس کے بعد اس نے اپنے والد سے اجازت مانگی اور فلم سائن لی۔ اس کی یہ پہلی فلم ریلیز ہوتے ہی فلموں کی لائن لگ گئی۔“

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ، انتظامیہ کا وقت ختم ہونے پر پولیس کو جلسہ گاہ خالی کرانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وقت گزرنے کے باوجود جلسہ جاری ہے…

2 hours ago

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

2 hours ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

2 hours ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

3 hours ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

3 hours ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

3 hours ago