“چین اور روس کے دورے آزاد خارجہ پالیسی کا حصہ ہیں” وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں وضاحت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  ان کے چین اور روس کے دورے پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کا حصہ ہیں، دونوں ملکوں میں انہیں بہت عزت ملی۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں چین اور روس کے دورے کیے ہیں،ان دوروں میں ہمیں بہت عزت ملی، دونوں جگہ بہت زبردست بات چیت ہوئی۔ روس اس لیے جانا تھا کیونکہ ہم نے وہاں سے 20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنی ہے، اس کے علاوہ وہاں دنیا میں سب سے زیادہ گیس ہے جو ہم امپورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی  ہمیشہ سے خواہش تھی کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہو، اس کا مطلب ہوتا ہے کہ ایک قوم اپنے لوگوں کے فائدے کیلئے خارجہ پالیسی بنائے، ایسی پالیسی نہ بنائے جو کسی اور کے فائدے کیلئے اپنے ملک کا نقصان کرے، امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہونا غلط خارجہ پالیسی کی مثال ہے۔اس خارجہ پالیسی نے پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں دیا، ہمارے 80 ہزار لوگ شہید ، 37 لاکھ لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے اور ملکی معیشت کو 150 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔اس کا سب سے بڑا نقصان یہ تھا کہ ہمارے ہی اتحادی اور دوست جس کیلئے ہم جنگ لڑ رہے تھے اس نے ہمارے اوپر 400 سے زیادہ ڈرون حملے کیے۔جنرل مشرف کے دور میں 10 لیکن آصف زرداری اور نواز شریف کے دور میں 400 حملے ہوئے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر ہماری خارجہ پالیسی آزاد ہوتی تو ہمارے جمہوری  حکمران ڈرون حملوں پر احتجاج کرتے لیکن دونوں سابق جمہوری حکمرانوں نے ایک بھی بیان نہیں دیا۔ عوام سے اپیل ہے کہ جب ووٹ ڈالیں تو سمجھ جائیں کہ اگر آزاد خارجہ پالیسی چاہتے ہیں تو کبھی ایسے شخص کو ووٹ نہ ڈالیں جس کے اثاثے دوسرے ملکوں میں پڑے ہیں کیونکہ جب جنگی حالات ہوتے ہیں تو ان ملکوں میں اثاثے ضبط ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج کی ہمت نہیں کریگی: طلال چودھری

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان…

11 mins ago

ایس سی او سمٹ؛ روس اور قازقستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے سلسلے میں روس اور قازقستان کے وفود…

13 mins ago

چین کے سابق نائب وزیراعظم کا انتقال، وزیراعظم کا اظہار افسوس

بیجنگ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے سابق نائب وزیراعظم ووبانگ گو کے…

23 mins ago

عمران خان پاکستان میں سیاست نہیں صیہونی مفادات کے تحفظ کیلیے کام کررہے ہیں، شرجیل انعام

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران ، اسرائیل…

37 mins ago

شادی میں ہوائی فائرنگ کیلئے جیب سے پستول نکالنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )راولپنڈی کے علاقے چوہڑ چوک میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی…

41 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا…

51 mins ago