“تین سال سے بطور وزیر اعظم مجھے انصاف نہیں ملا” عمران خان نے پیکا ایکٹ کے “فوائد” بتادیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے پیکا ایکٹ میں صرف ترمیم کی ہے جس کا مقصد سوشل میڈیا پر پھیلی گندگی کو صاف کرنا اور جھوٹی خبروں کو روکنا ہے، اصل صحافی اس قانون پر خوش ہیں۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پیکا ایکٹ سنہ 2016 میں بنا تھا جس میں ہم نے صرف ترمیم کی ہے، جو حکمران کرپٹ نہیں ہوتا اس کو اپنے خلاف خبریں چلنے سے فرق نہیں پڑتا، آج بھی اخبارات اٹھا کر دیکھ لیے جائیں تو 70 فیصد خبریں ہمارے خلاف ہیں لیکن ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ قانون اس لیے لا رہے ہیں کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گند آرہا ہے، یہاں تک کہ چائلڈ پورنو گرافی کی ویڈیوز بھی آر ہی ہیں، ایسا پوری دنیا میں کہیں نہیں ہوتا جو پاکستان کے سوشل میڈیا پر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کے پاس 94 ہزار کیسز پڑے ہیں لیکن اب تک صرف 38 کیسز کے فیصلے ہوئے ہیں۔ ان کی بیوی کے حوالے سے ایک صحافی نے خبر دی جس پر انہوں نے کیس کیا لیکن اس کا فیصلہ تین سال بعد بھی نہیں ہوسکا، اسی صحافی نے دوبارہ ان کی اہلیہ کے بارے میں کہا ہے کہ وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی ہیں، ایک ملک کے وزیر اعظم کو تین سال سے انصاف نہیں مل سکا تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عام آدمی کا حال کیا ہوگا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پارٹی نے آزاد کشمیر میں الیکشن جیتا تو انہوں نے وزیر اعظم نامزد کیا جس پر پاکستان کے تین بڑے اخبارات نے فرنٹ پیج پر خبریں لگائیں کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو جادو ٹونے کے ذریعے سلیکٹ کیا گیا ہے۔ جنگ جیو گروپ نے شوکت خانم پر الزام عائد کیا کہ اس کے پیسے تحریک انصاف کو دیے جا رہے ہیں۔ ن لیگ کے حنیف عباسی نے شوکت خانم پر الزامات لگائے جس پر کیا گیا کیس ہم نے ذیلی عدالت سے جیتا لیکن اب اس کیس کو 10 سال ہوچکے ہیں اور اس کا فیصلہ نہیں ہو رہا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ سے اصل صحافیوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ وہ تو چاہتے ہیں کہ جھوٹی خبروں کا خاتمہ ہو، کیونکہ جھوٹی خبر سے اصل صحافیون کی ساکھ داؤ پر لگتی ہے، جعلی صحافی پیسے لے کر جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔

Recent Posts

اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، پیٹرولیم ڈیلرز کا منافع بڑھانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم…

43 mins ago

آئینی ترامیم میں جوڈیشل کمیشن کا اختیار اور فارمیشن واضح کی ہے: اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم میں…

1 hour ago

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا دکی واقعے پر فوری کارروائی کا حکم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دکی میں مزدوروں کے قتل کے واقعے…

1 hour ago

عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو، فلک جاوید کے شوہر نے سم فرنچائز سیل کرنا چیلنج کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے کیس کی ملزمہ فلک…

2 hours ago

بچیاں ہمارے مستقبل کی بنیاد ہیں: شیری رحمٰن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ بچیاں…

2 hours ago

مریم نواز کے مافیا کہنے سے کاشتکاروں کو بہت دکھ ہوا: خالد محمود کھوکھر

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ مریم…

2 hours ago