احتساب عدالت نے خرد برد کا کیس ثابت ہونے پر پی آر سی انچارج حب کو 11ماہ قید و جرمانے کی سزا سنا دی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت کوئٹہ نے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا جرم ثابت ہونے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور پی آر سی انچارج حب لسبیلہ انور قمبرانی کو 11 ماہ قید اور 95۔8 ملین روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔ ملزم کا سرطان آخری سٹیج پر ہونے اور شدید علالت کو مدنظر رکھتے ہوئے معزز عدالت کے جج منور احمد شاہوانی نے تعزیرات پاکستان کی شق 382 بی کے تحت ملزم کو سزا میں رعایت دی۔ قومی احتساب بیورو بلوچستان کی جانب سے سینئر پراسیکیوٹر ضمیر چھلگری نے کیس کی پیروی کی، نیب بلوچستان کی تحقیقاتی ٹیم نے ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیاتو معلوم ہوا کہ ملزم اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر انور قمبرانی نے پی آر سی سینٹر حب میں انچارج کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے ہزاروں گندم کی بوریوں میں خرد برد کی جس سے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، نیب بلوچستان نے ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا تھا۔ جس پر معزز احتساب عدالت کوئٹہ نے آج فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو قید و جرمانے کی سزا سنادی ہے۔عدالت کے فیصلے اور نیب کے قانون کے مطابق ملزم دس سال کے لئے کسی بھی عہدے کے لئے نا اہل تصور کیا جائے گا، ملزم کسی بھی بینک سے کسی قسم کا قرض اور مالی فائدہ نہیں حاصل کر سکے گا،واضح رہے کہ حال ہی میں معزز عدالت نے پی آر سی حب لسبیلہ میں گندم غبن کے مرکزی ملزم اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور انچارج پی آر سی حب لسبیلہ امیر بخش کھوسہ کو5سال قید اور 10 کروڑ 52 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، مزید برآں احتساب عدالت نے گزشتہ دو ماہ میں چار مختلف کرپشن کے کیسز میں نیب بلوچستان کی تحقیقات اور دلائل کی روشنی میں متعدد ملزمان کو کڑی سزائیں سنائیں ہیں۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

13 mins ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

6 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

6 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

6 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

7 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

7 hours ago