قومی ٹیم کے آسٹریلوی بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی پاکستان آمد میں تاخیر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کےآسٹریلوی بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی
پاکستان آمد میں تاخیر ہوگئی ہے . پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے مطابق شان ٹیٹ والد کی تدفین کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے بعد پاکستان پہنچیں گے .

پی سی بی کا کہنا ہے کہ شان ٹیٹ کی پاکستان آمد کی تاریخ بعد میں بتائے جائے گی . واضح رہے کہ پی سی بی نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو ایک سال کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا ہے . یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں