یوکرین کی ٹینس سٹار ڈیانا یاستریمسکا جان بچا کر فرانس پہنچنے میں کامیاب ، فرار کی کہانی سنادی

کیف(قدرت روزنامہ)یوکرین کی ٹینس سٹار ڈیانا یاستریمسکا جنگ میں تباہ ہو
چکے شہر اوڈیسا سے جان بچا کر فرانس پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق ڈیانا نے فرانس کے سفر پر نکلنے سے قبل 48گھنٹے ایک زیرزمین کارپارکنگ میں پناہ لیے رکھی۔ ان کے ساتھ درجنوں دیگر لوگ بھی روسی فوج کی بمباری سے بچنے کے لیے اس کارپارکنگ میں چھپے رہے۔رپورٹ کے مطابق اوڈیسا بھی یوکرین کے ان شہروں میں شامل ہے، جن پر روسی فوج کی طرف سے شدید بمباری کی جا رہی ہے۔ یہ شہر ساحل سمندر پر واقع ہے اور اس کے ساحل سے لوگوں نے بحری جہازوں کو بھی بمباری کا نشانہ بنتے دیکھا ہے اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔ ڈیانا کے ساتھ اس کے والدین نے بھی کارپارکنگ میں پناہ لے رکھی تھی، جنہوں نے موقع ملنے پر اپنی بیٹی کو کشتی کے ذریعے یوکرین سے نکل جانے کو کہا، جس پر ڈیانا اپنی ایک بہن کے ساتھ سفر پر روانہ ہوئی اور رومانیہ کے راستے فرانس پہنچ گئی۔ اپنی ایک انسٹاگرام سٹوری میں ڈیانا نے بتایا ہے کہ ”بہت مشکل سفر کے بعد ہم بالآخر محفوظ جگہ پہنچ گئی ہیں، تاہم ہمارے ماں باپ تاحال اوڈیسا میں ہی ہیں، شکریہ فرانس۔“

Recent Posts

سینیٹ کمیٹی خزانہ کی اسلامی بینکاری کو قوانین میں چھوٹ دینے کی مخالفت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ قائمہ کمیٹی میں سینیٹرز نے اسلامی بینکاری کو چھوٹ دینے کی…

3 mins ago

کراچی میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی، ایک ڈاکو گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر والد جاں بحق اور…

28 mins ago

بانی ایم کیو ایم کا تقاریر پر پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

کراچی(قدرت روزنامہ)بانی ایم کیو ایم نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے نمائندگی کیلیے 2…

37 mins ago

دفاعی تجزیہ کاروں کا تعین آئی ایس پی آر اپنا خصوصی اختیار کیوں سمجھتا ہے؟ جواب طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا کہ دفاعی تجزیہ کاروں کا…

44 mins ago

کلرسیداں میں لڑکے سے زیادتی کی کوشش کے دوران ملزم زخمی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) کلرسیداں میں 15 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے دوران متاثرہ…

1 hour ago

مخصوص نشست کیس: آٹھ ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس کے نو سوالات، رجسٹرار کی رپورٹ جمع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے کیس سے متعلق آٹھ ججز کے وضاحتی حکم نامے…

1 hour ago