پی ایس ایل 7:وزیراعظم عمران خان نے شاہین شاہ آفریدی سے متعلق کیا پیشنگوئی کی تھی جو پوری ہو گئی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا ٹائٹل لاہور قلندرز نے اپنے نام کرکے وزیراعظم عمران خان کی پیشگوئی کو درست ثابت کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار ، سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا سمیت
قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی، سیالکوٹ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے سامنے آنے والے نوجوان فاسٹ بولر محمد زاہد اور عاقب جاوید سے ملاقات کی تھی۔اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم لاہور قلندرز کے ٹرافی لے جانے سے متعلق امید ظاہر کی تھی۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان کا بڑا برانڈ بن چکا ہے ، اس بار لاہور قلندرز پی ایس ایل ٹرافی جیت سکتی ہے، نوجوان کپتان کا انتخاب لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کا اچھا فیصلہ ہے، نوجوانوں نے ہمیشہ نتیجے تبدیل کیے ہیں۔ گزشتہ روز عمران خان کے الفاظ سچ ثابت ہوئے اور لاہور قلندرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گزشتہ 7 سالوں کے دوران پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

Recent Posts

سینیٹ کمیٹی خزانہ کی اسلامی بینکاری کو قوانین میں چھوٹ دینے کی مخالفت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ قائمہ کمیٹی میں سینیٹرز نے اسلامی بینکاری کو چھوٹ دینے کی…

1 min ago

کراچی میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی، ایک ڈاکو گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر والد جاں بحق اور…

25 mins ago

بانی ایم کیو ایم کا تقاریر پر پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

کراچی(قدرت روزنامہ)بانی ایم کیو ایم نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے نمائندگی کیلیے 2…

34 mins ago

دفاعی تجزیہ کاروں کا تعین آئی ایس پی آر اپنا خصوصی اختیار کیوں سمجھتا ہے؟ جواب طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا کہ دفاعی تجزیہ کاروں کا…

41 mins ago

کلرسیداں میں لڑکے سے زیادتی کی کوشش کے دوران ملزم زخمی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) کلرسیداں میں 15 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے دوران متاثرہ…

1 hour ago

مخصوص نشست کیس: آٹھ ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس کے نو سوالات، رجسٹرار کی رپورٹ جمع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے کیس سے متعلق آٹھ ججز کے وضاحتی حکم نامے…

1 hour ago