شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹیم کا کپتان بنایا جائے گا یا نہیں ؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑ ی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے شاہین شاہ آفریدی کی قومی ٹیم کے لیے کپتانی کی بات کو قبل از وقت قرار دیاہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ
ابھی شاہین آفریدی کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی کا سوچنا بہت آگے کی بات ہے، اس سلسلے میں اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بطور کپتان شاہین میں کافی جوش ہے لیکن قومی ٹیم کی کپتانی کے لیے انہیں سامنے لانا قبل از وقت ہے البتہ پی ایس ایل میں شاہین نے ٹیم کو اچھی طرح ہینڈل کیا اس لیے انہیں مزید سیکھنے کا موقع دینا چاہیے۔انضمام کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ اپنے آپ کو بہتر جانتے ہیں، انہوں نے انٹرنیشنل کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ سوچ کرلیا ہے کیونکہ انٹرنیشنل میچ اور لیگ کے پریشر میں فرق ہے، اس لیے حفیظ نے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ لیا جب کہ شعیب ملک بھی اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں، دونوں کو دیکھ کر لگتا ہے آپ میں جوش ہوتو کسی بھی عمر میں کھیل سکتے ہیں۔پاک آسٹریلیا سیریز سے متعلق سابق کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا نے بہترین ٹیم بھیجی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ہمیشہ اچھے مقابلے ہوئے ہیں اور دونوں نے ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دیا، یہ سیریز بھی بہت مزیدار ہوگی۔انضمام نے مزید کہا کہ ٹیسٹ جیتنے کے لیے پاکستان کے پاس اصل طاقت بولنگ ہے۔

Recent Posts

سینیٹ کمیٹی خزانہ کی اسلامی بینکاری کو قوانین میں چھوٹ دینے کی مخالفت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ قائمہ کمیٹی میں سینیٹرز نے اسلامی بینکاری کو چھوٹ دینے کی…

4 mins ago

کراچی میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی، ایک ڈاکو گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر والد جاں بحق اور…

29 mins ago

بانی ایم کیو ایم کا تقاریر پر پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

کراچی(قدرت روزنامہ)بانی ایم کیو ایم نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے نمائندگی کیلیے 2…

38 mins ago

دفاعی تجزیہ کاروں کا تعین آئی ایس پی آر اپنا خصوصی اختیار کیوں سمجھتا ہے؟ جواب طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا کہ دفاعی تجزیہ کاروں کا…

45 mins ago

کلرسیداں میں لڑکے سے زیادتی کی کوشش کے دوران ملزم زخمی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) کلرسیداں میں 15 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے دوران متاثرہ…

1 hour ago

مخصوص نشست کیس: آٹھ ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس کے نو سوالات، رجسٹرار کی رپورٹ جمع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے کیس سے متعلق آٹھ ججز کے وضاحتی حکم نامے…

1 hour ago