حکومت نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے گرد شکنجہ کسنے کا فیصلہ کر لیا

جڑانوالہ (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد میں توازن اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، تمام متعلقہ اداروں کو ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے ریکارڈ مرتب کرنے کا کہہ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق منافع خور رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ذخیرہ اندوزی کی منصوبہ بندی شروع کر کے مارکیٹ سے خریداری شروع کر دیتے ہیں تاہم حکومت نے ماضی کے تجربات کو پیش نظر رکھتے ہوئے امسال حکمت عملی کے تحت متعلقہ

اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر سپیشل برانچ کے ذریعے بڑے ڈیلرز اورہول سیل ڈیلرز کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا اور ان کی جانب سے ملوں سے چینی، گھی، آئل، بیسن اور دیگر اشیائے خوردونوش کی خریداری کے حوالے سے باضابطہ ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔حکومت نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کے لئے سخت مانیٹرنگ کا نظام لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے باقاعدہ حکمت عملی سامنے لائی جائے گی۔

Recent Posts

اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، پیٹرولیم ڈیلرز کا منافع بڑھانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم…

36 mins ago

آئینی ترامیم میں جوڈیشل کمیشن کا اختیار اور فارمیشن واضح کی ہے: اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم میں…

53 mins ago

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا دکی واقعے پر فوری کارروائی کا حکم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دکی میں مزدوروں کے قتل کے واقعے…

1 hour ago

عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو، فلک جاوید کے شوہر نے سم فرنچائز سیل کرنا چیلنج کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے کیس کی ملزمہ فلک…

1 hour ago

بچیاں ہمارے مستقبل کی بنیاد ہیں: شیری رحمٰن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ بچیاں…

2 hours ago

مریم نواز کے مافیا کہنے سے کاشتکاروں کو بہت دکھ ہوا: خالد محمود کھوکھر

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ مریم…

2 hours ago