طویل انتظار کے بعد پاکستان میں ‘نئی’ ہونڈا سٹی متعارف

(قدرت روزنامہ)ہونڈا اٹلس کار لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں مقبول گاڑی سٹی کا نیا ماڈل '6 جنریشن سٹی' کو باضابطہ طور پر متعارف کرادیا . دیگر گاڑیوں کی طرح سٹی کے نئے ماڈل کو بھی اٹلس گروپ کے صدر عامر ایچ شیرازی کی جانب سے ڈیجیٹلی متعارف کرایا گیا .

گزشتہ روز منعقد ہونے والی اس تقریب میں ایچ اے سی ایل کے سی ای او ہیرونوبو یوشیمورا اور کمپنی کے جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ عامر نیازی بھی موجود تھے . مزید پڑھیں: ہونڈا آخرکار نئی 'سٹی' پاکستان میں متعارف کرانے کے لیے تیار 6 جنریشن سٹی کے لانچ کے بعد سے سٹی گاڑی کے حریفوں ٹویوٹا یاریز اور چینگن ایلزون سے مقابلہ مزید دلچسپ ہوگیا ہے . اس گاڑی کو متعارف کرانے سے قبل ہی مئی سے اس نئی گاڑی کی بکنگ جاری تھی اور متعدد افراد نے اسے بک بھی کرایا تھا . نئی ہونڈا سٹی کو 5 ورژنز میں پیش کیا گیا ہے، تمام ورژنر میں ایس او ایچ سی آئی-وی ٹیک 4-سلنڈر 16-والوز انجن موجود ہے . پہلے 2 ورژن میں 1200 سی سی انجن جبکہ دیگر 3 میں 1500 سی سی انجن موجود ہے . 1200 سی سی انجن 89 ہارس پاور اور 110 نیوٹن میٹر ٹارک پر مبنی ہے جبکہ 1500 سی سی انجن 118 ہارس پاور اور 145 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرے گا . یہ ماڈل سٹی 1.2 ایل مینوئل، سٹی 1.2 ایل سی وی ٹی، سٹی 1.5 ایل سی وی ٹی، سٹی ایسپائر 1.5 ایل ایم ٹی اور سٹی ایسپائر 1.5 ایل سی وی ٹی کے ورژنز پر مشتمل ہے . نئی ہونڈا سٹی کے 2 مینوئل ورژنز (1200 سی سی اور 1500 سی سی) میں 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشنز موجود ہیں جبکہ دیگر 3 میں سی وی ٹی ٹرانسمیشنز موجود ہیں . 6 جنریشن ہونڈا سٹی کے تمام ورژنز میں پریمیئم ڈوئل بیرل ہیلوجن ہیڈلائٹس ہیں جو ڈی آر ایلز سے لیس ہے . ہونڈا سٹی کے اس نئے ماڈل کی ریئر لائٹس میں مزید جدت لاتے ہوئے ایڈوانسڈ بلب لائٹس شامل کی گئی ہیں جبکہ فوگ لیمپس (بلب) پہلے 3 ورژنز میں آپشنل جبکہ دیگر 2 میں موجود ہے . 1500 سی سی اے ایس مینوئل اور 1500 سی سی اے ایس سی وی ٹی میں 15-انچ کے دھاتی مراکب سے بنے پہیے (Alloy Wheels ) موجود ہی جبکہ دیگر 3 ورژنز میں 15-انچ کے اسٹیل کے وہیلز ہیں . ہونڈا سٹی کے نئے ماڈل کے تمام ورژنز میں 15-انچ کا اسٹیل وہیل ، اسپیئر ٹائر کے طور پر موجود ہے . دریں اثنا پہلے 3 ورژنز میں کی لیس اینٹری ٹرنگ آپریٹر کے ساتھ موجود ہے جبکہ باقی 2 ورژنز (1500 سی سی اے ایس ایم /ٹی اور 1500 سی سی اے ایس سی وی ٹی) اسمارٹ کی اینٹری سے لیس ہے . . .

متعلقہ خبریں