کراچی: SHO کے امیدواروں کو ڈی کوالیفائی کرنے کا DIGs کمیٹی کو اختیار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس آفس (کے پی او) کی جانب سے تھانوں میں ایس ایچ او لگنے کے لیے اہل قرار دیے گئے پولیس افسران کو اب کوئی ایک افسر ڈی کوالیفائی نہیں کر سکے گا بلکہ انہیں انٹرویو کے بعد ہی انہیں ایس ایچ او لگنے کے لیے اہل افسران کی فہرست سے خارج کیا جا سکے گا۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے اپنی پہلی تعیناتی کے بعد کراچی کے تھانوں میں ایس ایچ او لگنے کے امیدوار افسران کو انٹرویوز اور امتحان کے بعد اہل قرار دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سربراہی میں کراچی کے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی سی آئی اے اور ڈی آئی جی ایڈمن پر مشتمل کمیٹی ایسے افسران کے انٹرویوز کرتی ہے، انٹرویوز میں کلیئر افسران کا امتحان لیا جاتا ہے۔
امتحان میں پاس پولیس افسران کو کراچی میں ایس ایچ او لگنے کے لیے اہل پولیس افسران کے پول میں شامل کیا جاتا ہے۔عہدے پر تعیناتی کے دوران اگر کسی ایس ایچ او کو غفلت یا لاپروائی پر ہٹایا جاتا ہے یا معطل کر دیا جاتا ہے تو اسے ڈی کوالیفائی سمجھا جاتا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مگر اب ایسا نہیں ہوگا، عہدے سے ہٹائے جانے یا معطل کیے جانے کے بعد ایسے پولیس افسر کو انٹرویو کے لیے کمیٹی میں پیش ہونا ہوگا، جہاں انہیں اپنی صفائی کا پورا موقع دیا جائے گا۔یہ کمیٹی ہی انہیں ایس ایچ او لگنے کے لیے دوبارہ کوالیفائی یا ڈی کوالیفائی کر سکے گی۔

Recent Posts

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

1 min ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

11 mins ago

عمران خان نےاہم شخصیت سےاستعفیٰ مانگ لیا

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…

31 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…

36 mins ago

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این(VPN) کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا

  اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…

39 mins ago

لاہور میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…

44 mins ago