اراکین اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، ریاض فتیانہ ،خرم شہزاد کا تحریک انصاف چھوڑنے کی خبروں پر ردعمل آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، ریاض فتیانہ اور خرم شہزاد نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔سیاسی حلقوں اور بعض میڈیا چینلز پر پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، ریاض فتیانہ اور خرم شہزاد کے پارٹی چھوڑنے کی خبریں گرم تھیں جس پر رہنمائوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ غلام بی بی بھروانہ کا کہنا ہے کہ قیاس آرائی پر مبنی ذرائع سے منسوب خبر بے بنیاد ہے۔غلام بی بی بھروانہ نے پارٹی چھوڑنے کی خبر کی پرزور تردید کرتے ہوئے

کہا کہ جس پارٹی سے الیکشن لڑا اس کے ساتھ ہوں اور حلقے میں ہی موجود ہوں۔ریاض فتیانہ نے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کی تردید کردی اور خبر کو پراپیگنڈا قرار دیا۔ انہوں نے ان خبروں کو شغل میلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی کہیں نہیں جارہا، موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی ۔رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد نے بھی پارٹی چھوڑنے کی خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاست کا آغاز پی ٹی آئی سے کیا تھا اور میرے لیڈر عمران خان ہی ہیں۔خرم شہزاد نے واضح کیا کہ میں اور میرا خاندان آخری دم تک عمران خان کے ساتھ ہے اور اگر اپوزیشن عدم اعتماد لے کر آئی تو میں ہر صورت عمران خان کا ہی ساتھ دوں گا۔

Recent Posts

پاکستان بھر میں خطرناک ’ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ‘ پھیلنے لگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی بائیوٹکس سمیت دیگر ادویات کو بے اثر کرنے والے ٹائیفائیڈ بخار…

21 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ…

45 mins ago

نیہا ککڑ سے طلاق کی خبروں پر روہن پریت سنگھ نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مشہور گلوکار جوڑی روہن پریت سنگھ اور نیہا ککڑ کے…

59 mins ago

‘پاکستان کو بدنام کرنا بند کرو’، فضا علی کو امریکا میں ریلز بنانا مہنگا پڑگیا

امریکا(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان، ماڈل اور اداکارہ فضا علی کو بولڈ…

1 hour ago

عدلیہ کبھی مارشل لا کے سامنے کھڑی نہیں ہوئی اور آئینی ترمیم پر شور مچا ہوا ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں…

1 hour ago

سینیٹرز نے بھی اپنی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کا اختیار سینیٹ کو دینے کی ترمیم پیش کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ارکان قومی اسمبلی کی طرز پر سینیٹرز نے بھی تںخواہوں اور مراعات میں…

2 hours ago