تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی حکمت عملی طے کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی حکمت عملی طے کرلی ۔ مارچ کے پہلے ہفتے میں اپوزیشن کی قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرانے کی بھی حکمت عملی طے کی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سے اجلاس فوری طور پر بلانے کا مطالبہ کیاجائے گا۔اجلاس بلانیکافیصلہ اپوزیشن کی 9 رکنی کمیٹی نے باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے طے کیا ہے اوراجلاس بلانے کی ریکوزیشن کی تاریخ مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد دی جائیگی۔اسپیکر یا حکومت کی طرف سے او آئی سی وزرائے

خارجہ اجلاس کی تیاریوں سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ قومی اسمبلی ہال میں چند عرصہ قبل ہی بین الاقوامی کانفرنس ہوئی،اس لئے تیاریاں پہلے سے مکمل ہیں، اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی ہال اگر بوجہ دستیاب نہ ہو تو بھی سینیٹ ہال میں قومی اسمبلی اجلاس منعقد ہوسکتا ہے۔ اگر قومی اسمبلی یا سینیٹ دونوں ہال دستیاب نہ بھی ہوں تو کنونشن سینٹر سمیت دیگر کئی مقامات پر قومی اسمبلی اجلاس بلایا جاسکتا ہے۔ ذرائع حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن کے بعد سپیکر کو اجلاس بلانا لازمی ہے۔ اجلاس بلانے کے ساتھ ہی اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کی تحریک پیش کرے گی۔

Recent Posts

پاکستان بھر میں خطرناک ’ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ‘ پھیلنے لگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی بائیوٹکس سمیت دیگر ادویات کو بے اثر کرنے والے ٹائیفائیڈ بخار…

25 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ…

49 mins ago

نیہا ککڑ سے طلاق کی خبروں پر روہن پریت سنگھ نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مشہور گلوکار جوڑی روہن پریت سنگھ اور نیہا ککڑ کے…

1 hour ago

‘پاکستان کو بدنام کرنا بند کرو’، فضا علی کو امریکا میں ریلز بنانا مہنگا پڑگیا

امریکا(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان، ماڈل اور اداکارہ فضا علی کو بولڈ…

1 hour ago

عدلیہ کبھی مارشل لا کے سامنے کھڑی نہیں ہوئی اور آئینی ترمیم پر شور مچا ہوا ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں…

1 hour ago

سینیٹرز نے بھی اپنی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کا اختیار سینیٹ کو دینے کی ترمیم پیش کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ارکان قومی اسمبلی کی طرز پر سینیٹرز نے بھی تںخواہوں اور مراعات میں…

2 hours ago