اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان کیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں ، برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 3.17 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت 101ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 4.12 ڈالرز کا اضافہ ہواجس کے بعد فی بیرل قیمت 95.75 ڈالر پر پہنچ گئی۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں تیل کی قیمت میں 11 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، اضافے کے بعد یو اے ای میں پہلی بار ایک لیٹر فیول کی قیمت 3 درہم سے زائد ہوگئی، امارات میں آج سے سپر فیول فی لیٹر 3.23 درہم یعنی 154 پاکستانی روپے میں ملے گا۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…