چینی کمپنی کا کولنگ فیچر کے ساتھ گیمنگ ٹیبلیٹ متعارف۔۔خصوصیات کیاہیں ،قیمت کتنی رکھی گئی ہے ،شوقین حضرات کے لیے بڑی خبرآگئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کی موبائل ساز کمپنی لینیوو نے گیمنگ موبائل فون کے بعد گیم کھیلنے کے دلدادہ افراد کے لیے گیمنگ ٹیبلیٹ بھی لانچ کردیا ہے . ٹیکنالوجی کی خبریں دینے والی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق لینیوو کی طرف سے اس گیمنگ ٹیبلیٹ کو ’موبائل ورلڈ کانگریس 2022‘ میں پیش کیا گیا ہے .
لینیوو کے گیمنگ ٹیبلیٹ میں لینیوو کا اپنا آپریٹنگ سسٹم ZUI 13 دیا گیا ہے جس کی بیس اینڈروئیڈ 12 پر ہے . لینیوو لیجیئن وائے 700 کے نام سے اس ٹیبلیٹ کو ڈولبی ویژن سپورٹ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے . لینیوو لیجیئن وائے 700 میں 8.8 انچ ایل سی ڈی دی گئی ہے . 2560×1600 پکسلز اور 120 ہرٹر کے ریفریش ریٹ کے ساتھ یہ گیمنگ کے تجربے کو بہت اچھا بنا دیتی ہے . 500 نٹس کی پیک برائٹنیس کے ساتھ ڈی سی ڈمنگ، HDR10 ، ڈیول مائیکروفون اور JBL اسپیکر سسٹم کے ساتھ ڈولبی ایٹموس سپورٹ بھی دی گئی ہے .
گیم کے دوران ٹیبلیٹ کو گرم ہونے سے بچانے سے کے لیے اس میں لیجیئن کے گیمنگ فون وائے 90 کی طرح VC( ویپر چیمبر) کولنگ فیچر دیا گیا ہے جو کہ 8 ہزار500 اسکوائر ملی میٹر رقبے سے ہیٹ منتقل کرنے کا اہل ہے . ہیوی گیمز کو بنا اٹکے چلانے کے لیے لینیوو لیجیئن وائے 700 میں اسنپ ڈریگن کا 870 ایس او سی چپ سیٹ دیا گیا ہے جو کہ 8 جی بی اور 12 جی بی ریم کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے . لینیوو لیجیئن وائے 700 میں UFS 3.1 کے ساتھ 128 جی بی سے 256 جی بی تک کی اسٹوریج دی گئی ہے، جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے ایک ہزار جی بی ( ایک ٹیرا بائٹ) تک بڑھایا جاسکتا ہے .
لینیوو لیجیئن وائے 700 میں عقبی حصے پر 13 میگا پکسلز، جب کہ فرنٹ پر 8 میگا پکسلز کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے . لینیوو نے اس 375 گرام وزنی اس ٹیبلیٹ میں 6 ہزار 550 ایم اے ایچ کی بیٹری فراہم کی ہے جو کہ 45 واٹ کی فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کرتی ہے . لینیوو لیجیئن وائے 700 کی تعارفی قیمت 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 2 ہزار 199 یوآن ( 62 ہزار پاکستانی) اور 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والے ویریئنٹ کو 2ہزار 499 یوآن( 70 ہزار پاکستانی) میں متعارف کرایا ہے . کمپنی کے مطابق لینیوو لیجیئن وائے 700 کو دو رنگوں بلیو اور بیچ میں فرخت کے لیے پیش کیا جائے گا .
. .