بلاول بھٹو لانگ مارچ چھوڑ کر 12 اکاؤنٹس کا جواب دیں، فرخ حبیب

(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو لانگ مارچ چھوڑ کر 12 اکاؤنٹس کا جواب دیں .

فرخ حبیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ممبر ریٹائرڈ ہونے سے اسکروٹنی کمیٹی غیرفعال ہے، اپوزیشن مگرمچھ کے آنسو بہانہ چھوڑ دے .

انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین تنازع کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، وزیراعظم نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا، وزیراعظم کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے .

وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ کورونا کے دوران وزیراعظم نے 1200ارب کا پیکج دیا، نوازشریف اور فضل الرحمان کی طرح بیرون ملک سے فنڈنگ نہیں لی، قیمتوں میں کمی کے اعلان پر اپوزیشن پروپیگنڈا کررہی ہے، اپوزیشن اب کہتی ہےآئی ایم ایف معاہدےکی خلاف ورزی ہورہی ہے .

انہوں نے کہا کہ اکبرایس بابر کو کیس سے علیحدہ کیاجائے، اسکروٹنی کمیٹی کو 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ پیش کیا، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے اسکروٹنی کمیٹی کو فعال کریں .

فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے، اسکروٹنی کمیٹی سے بھرپور تعاون کررہے ہیں .

وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ بلاول بھٹو لانگ مارچ چھوڑکر 12اکاؤنٹس کا جواب دیں، بلاول بھٹو بتائیں 12اکاؤنٹس کیوں چھپائے .

انہوں نے مزید کہا کہ اکبرایس بابر کوئی مصدقہ دستاویزات عدالت میں پیش نہیں کرسکے، الیکشن کمیشن نے تمام جماعتوں کے اکاؤنٹس کودیکھنا ہے، اسکروٹنی کمیٹی نے خود اسٹیٹ بینک سے ڈیٹا منگوایا ہے .

. .

متعلقہ خبریں