بلاول بھٹو لانگ مارچ چھوڑ کر 12 اکاؤنٹس کا جواب دیں، فرخ حبیب

(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو لانگ مارچ چھوڑ کر 12 اکاؤنٹس کا جواب دیں۔

فرخ حبیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ممبر ریٹائرڈ ہونے سے اسکروٹنی کمیٹی غیرفعال ہے، اپوزیشن مگرمچھ کے آنسو بہانہ چھوڑ دے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین تنازع کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، وزیراعظم نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا، وزیراعظم کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ کورونا کے دوران وزیراعظم نے 1200ارب کا پیکج دیا، نوازشریف اور فضل الرحمان کی طرح بیرون ملک سے فنڈنگ نہیں لی، قیمتوں میں کمی کے اعلان پر اپوزیشن پروپیگنڈا کررہی ہے، اپوزیشن اب کہتی ہےآئی ایم ایف معاہدےکی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکبرایس بابر کو کیس سے علیحدہ کیاجائے، اسکروٹنی کمیٹی کو 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ پیش کیا، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے اسکروٹنی کمیٹی کو فعال کریں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے، اسکروٹنی کمیٹی سے بھرپور تعاون کررہے ہیں۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ بلاول بھٹو لانگ مارچ چھوڑکر 12اکاؤنٹس کا جواب دیں، بلاول بھٹو بتائیں 12اکاؤنٹس کیوں چھپائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکبرایس بابر کوئی مصدقہ دستاویزات عدالت میں پیش نہیں کرسکے، الیکشن کمیشن نے تمام جماعتوں کے اکاؤنٹس کودیکھنا ہے، اسکروٹنی کمیٹی نے خود اسٹیٹ بینک سے ڈیٹا منگوایا ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7ارب ڈالرکے قرض کی منظوری دیدی

نیویارک (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈنے پاکستان کیلئے 7ارب ڈالرکے بیل آؤٹ پیکج کی…

3 mins ago

پاکستان میں ہر الیکشن چوری ہوا،کسی نے کوئی سبق نہیں سیکھا، شاہد خاقان عباسی

مری (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک اس…

24 mins ago

ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے، ویسٹ انڈین بلے باز نے ہم وطن کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

جمیکا (قدرت روزنامہ) ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز نکولس پوران نے ٹی 20…

27 mins ago

چاہتے ہیں ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہوں، آئینی عدالت کے حق میں ہیں،فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مدت…

30 mins ago

پاکستان بھر میں خطرناک ’ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ‘ پھیلنے لگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی بائیوٹکس سمیت دیگر ادویات کو بے اثر کرنے والے ٹائیفائیڈ بخار…

2 hours ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ…

3 hours ago