فروری میں کتنی مہنگائی ہوئی؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فروری 2022ء کے دوران مہنگائی میں 1.15فیصد اضافہ ہوگیا ،فروری 2021ء کے مقابلے میں فروری 2022ء میں مہنگائی کی شرح 12.24 تک پہنچ گئی ۔وفاقی ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق فروری 2021ء کے مقابلے میں فروری 2022ء میں مہنگائی کی شرح 12.24فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔ رپور ٹ کے مطابق جولائی تا فروری 2021ـ22ء میں مہنگائی کی شرح 10.54ریکارڈ کی گئی ، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ کے دوران ٹماٹر 191.72، چکن 11.61 اور سبزیاں 10.69فیصد مہنگی ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق پھل 7.32، مچھلی 3.31، دال چنا 2.88اور

ویجی ٹیبل گھی 2.68فیصد مہنگے ہوئے،موٹر فیول 4.24، واسنگ پاؤڈر 2.21 اورکلینک فیس میں 1.57فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق خوردنی تیل 2.27، بیسن 2، چاول 1.80اور گوشت 1.25فیصد مہنگا ہوا،ایک ماہ میں بجلی کے نرخ 7.76 اور لیکویفائیڈ ہائیڈروکاربن 3.16فیصد سستا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق انڈے 11.82، آلو 9.68 اور پیاز 8.81فیصد سستا ہوا،مسالحہ جات 6.47، چینی 3.96، اور دال مونگ 0.74فیصد سستی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال ٹماٹر 310 فیصد اور لیکویفائیڈ ہائیڈروکاربن 54.60فیصد مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں موٹر فیول 40فیصد اور چاول 11.89 فیصد مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں خوردنی تیل 41.03 ، ویجی ٹیبل گھی 38.82 فیصد مہنگا ہوا،ایک سال میں دال مسور 38.42 ، سبزیاں 33.31 اور گوشت 23.64 فیصد مہنگا ہوا،ایک سال میں دال مونگ 26، مسالحہ جات 14اور چینی 5.43فیصد سستی ہوئی۔

Recent Posts

چیف جسٹس کے 9سوالات پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے جواب بھیج دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں سے متعلق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے 9 سوالات…

2 mins ago

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7ارب ڈالرکے قرض کی منظوری دیدی

نیویارک (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈنے پاکستان کیلئے 7ارب ڈالرکے بیل آؤٹ پیکج کی…

7 mins ago

پاکستان میں ہر الیکشن چوری ہوا،کسی نے کوئی سبق نہیں سیکھا، شاہد خاقان عباسی

مری (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک اس…

28 mins ago

ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے، ویسٹ انڈین بلے باز نے ہم وطن کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

جمیکا (قدرت روزنامہ) ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز نکولس پوران نے ٹی 20…

31 mins ago

چاہتے ہیں ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہوں، آئینی عدالت کے حق میں ہیں،فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مدت…

34 mins ago

پاکستان بھر میں خطرناک ’ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ‘ پھیلنے لگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی بائیوٹکس سمیت دیگر ادویات کو بے اثر کرنے والے ٹائیفائیڈ بخار…

2 hours ago