ورلڈ بینک کا پاکستان کیلئے10کروڑڈالر امداد کا اعلان

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے10 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے . اعلامیے کے مطابق یہ رقم صوبہ سندھ میں ابتدائی تعلیم اور شرح خواندگی بہتر بنانے کے منصوبوں پر خرچ ہوگی .

صوبائی حکومت یہ رقم پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں بنیادی تعلیم کی فراہمی پر خرچ کرے گی . ورلڈ بینک کی مدد سے اس منصوبے میں طلبا کی سیکھنے اور پڑھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا . فنڈز کی مدد سے طلبا کو ہنر مند بنایا جائے گا . اس منصوبے سے تعلیمی اداروں کی کمی دور کرنے اور ان کے انتظامات بہتر بنانے میں مدد ملے گی . اس مقصد کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولز میں داخل کرایا جائے اور وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں . ان فنڈز کا استعمال تعلیمی اداروں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور طلبا بالخصوص لڑکیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں کیا جائے گا . تعلیمی اداروں میں بجلی اور صاف پانی کی فراہمی سمیت نکاس آب کا مناسب انتظام بھی اس منصوبے کا حصہ ہے . ورلڈ بینک کی مدد سے طلبا کی حاضری کو مانیٹر کرنے کا جدید نظام بھی لگایا جائے گا . اس منصوبے سے صوبہ سندھ کے 12 اضلاع میں گریڈ 1-8 کے طلبا 10لاکھ25 ہزار سے زائد طلبا مستفید ہوں گے . 3500 اساتذہ3100 مضامین کوآرڈینیٹرز اور 600 ہیڈ ماسٹرز کی تربیت کی جائے گی . جبکہ دوسری طرف سندھ میں بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب صوبائی حکومت نے تمام امتحانات ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دیئے ہیں . صوبائی حکومت نے آج لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق8 اگست تک ہوگا . صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ عوام لاک ڈاؤن کامیاب بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دے اور بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں . وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے جلدی لاک ڈاؤن نہ لگا کر غلطی کی . لاک ڈاؤن کا فیصلہ بہت پہلے کیا جاتا تو اتنے کیسز نہ ہوتے . لاک ڈاؤن کے دوران انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی . انتظامیہ سڑک پر آنے والے افراد کا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرے گی . اگلے ہفتے سے تمام حکومتی دفاتر بھی بند کئے جائیں گے . فیصلے کے مطابق 31اگست کے بعد ویکسین نہ کرانے والوں کو تنخواہ ادا نہیں کی جائے گی . لاک ڈاؤن کے دوران ایکسپورٹ انڈسٹری اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے . ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لیے وفاقی قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مدد لی جائیگی . کراچی میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ پر این سی اوسی نے اظہار تشویش کیا ہے . این سی او سی نے کورونا سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کا فیصلہ کیا ہے . . .

متعلقہ خبریں