ورلڈ بینک کا پاکستان کیلئے10کروڑڈالر امداد کا اعلان

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے10 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق یہ رقم صوبہ سندھ میں ابتدائی تعلیم اور شرح خواندگی بہتر بنانے کے منصوبوں پر خرچ ہوگی۔صوبائی حکومت یہ رقم پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں بنیادی تعلیم کی فراہمی پر خرچ کرے گی۔ورلڈ بینک کی مدد سے اس منصوبے میں طلبا کی سیکھنے اور پڑھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
فنڈز کی مدد سے طلبا کو ہنر مند بنایا جائے گا۔اس منصوبے سے تعلیمی اداروں کی کمی دور کرنے اور ان کے انتظامات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس مقصد کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولز میں داخل کرایا جائے اور وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

ان فنڈز کا استعمال تعلیمی اداروں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور طلبا بالخصوص لڑکیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں کیا جائے گا۔

تعلیمی اداروں میں بجلی اور صاف پانی کی فراہمی سمیت نکاس آب کا مناسب انتظام بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔ ورلڈ بینک کی مدد سے طلبا کی حاضری کو مانیٹر کرنے کا جدید نظام بھی لگایا جائے گا۔اس منصوبے سے صوبہ سندھ کے 12 اضلاع میں گریڈ 1-8 کے طلبا 10لاکھ25 ہزار سے زائد طلبا مستفید ہوں گے۔ 3500 اساتذہ3100 مضامین کوآرڈینیٹرز اور 600 ہیڈ ماسٹرز کی تربیت کی جائے گی۔
جبکہ دوسری طرف سندھ میں بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب صوبائی حکومت نے تمام امتحانات ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دیئے ہیں۔صوبائی حکومت نے آج لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق8 اگست تک ہوگا۔ صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ عوام لاک ڈاؤن کامیاب بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دے اور بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے جلدی لاک ڈاؤن نہ لگا کر غلطی کی۔
لاک ڈاؤن کا فیصلہ بہت پہلے کیا جاتا تو اتنے کیسز نہ ہوتے۔لاک ڈاؤن کے دوران انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ انتظامیہ سڑک پر آنے والے افراد کا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرے گی۔اگلے ہفتے سے تمام حکومتی دفاتر بھی بند کئے جائیں گے۔ فیصلے کے مطابق 31اگست کے بعد ویکسین نہ کرانے والوں کو تنخواہ ادا نہیں کی جائے گی۔لاک ڈاؤن کے دوران ایکسپورٹ انڈسٹری اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔ ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لیے وفاقی قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مدد لی جائیگی۔کراچی میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ پر این سی اوسی نے اظہار تشویش کیا ہے۔ این سی او سی نے کورونا سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کا فیصلہ کیا ہے۔

Recent Posts

نئے مالی سال کے آغاز پر سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت ورزنامہ ) نئے مالی سال کے آغاز پر پاکستان میں سونے کی فی تولہ…

3 mins ago

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار نئے مالی سال کے پہلے دن ٹینڈرنگ کے عمل کا آغاز

ہماری حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کیا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا…

29 mins ago

6امیدواروں نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا لیکن آزادامیدوار کیسے قرار پائے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے اہم سوال اٹھا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

43 mins ago

The results of the annual matriculation examinations 2024 have been declared by the Controller Balochistan Board

امیدوار اپنا رزلٹ بورڈ آفس کی ویب سائٹ www.bbiseqta.edu.pk پر چیک کرسکتے ہیں، عابدہ کاکڑ…

46 mins ago

ماہرہ خان کو سوشل میڈیا پر بولڈ تصاویر اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا

روم (قدرت روزنامہ ) پاکستان کی معروف اداکار ہ ماہرہ خان آج کل اٹلی میں…

47 mins ago

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماوں کی واپسی کو روک دیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماوں…

1 hour ago