وزیراعظم کے خطاب کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافہ کر نے کی درخواست کر دی گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) بجلی 3 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی گئی . تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی طرف سے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافے کی درکواست کی گئی ہے ، کے الیکٹرک نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے ، اس درخواست پر آج نیپرا سماعت کرے گا .

علاوہ ازیں کے الیکٹرک کی جانب سے سہ ماہی

درخواست کے ذریعے فی یونٹ بجلی 30 پیسے سستی کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے تاہم یہ سہ ماہی درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کیلئے ہے . خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے ، نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں جنوری کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 5 روپے 94 پیسے کی منظوری دی ، حالیہ اضافے سے بجلی صارفین پر 50 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ، اس اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا . نیپرا حکام کے مطابق جنوری میں ایل این جی کی کمی سے 7 ارب 74 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا جس سے صارفین پر 92 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ پڑا ، سولر اور ونڈ والے لائسنس یافتہ پلانٹس چلتے تو ایک روپے مزید کمی ہوتی ، 19 فروری کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا کو ارسال کی تھی ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو سی پی پی اے کی جانب سے دی گئی درخواست میں بجلی فی یونٹ 6 روپے 10 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی . ادھر وزیراعظم عمران خان نے پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کرنے کی خوشخبری سنا دی ہے ، انہوں نے کہا کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں10روپے جبکہ بجلی فی یونٹ 5 روپے سستی کرنے کا اعلان کرتا ہوں، اگلے بجٹ تک پٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا . قوم سے براہ راست خطاب میں عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن بتائے تیل کی قیمتوں کا کیا حل ہے؟ ان کے پاس حل ہے تو ہمیں بتا دیں، پاکستان میں آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پاکستان دنیا کے ممالک میں 125ویں نمبر پر ہے، ہندوستان میں 260، بنگلا دیش 185، ترکی میں 200روپے لیٹر ہے، جبکہ پاکستان میں 160روپے لیٹر ہے . حکومت ہرماہ 70ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے، اگر سبسڈی نہ دیں تو پاکستان میں پیٹرول 220روپے فی لیٹر ہوجائے . انہوں نے کہا کہ اوگرانے سمری میں سفارش میں 10روپے بڑھانے کی سفارش کی، حکومت بڑھانے کی بجائے 10روپے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر کم کررہی ہے، بجلی کی قیمت بھی 5 روپے فی یونٹ سستی کررہے ہیں، پاکستا ن میں 10ڈیمز بنا رہے ہیں، جس سے سستی بجلی بنے گی، بجلی کی قیمت کم کرنے سے 20 سے 50 فیصد کم ہوں گے ، اگلے بجٹ تک تیل اور بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کریں جبکہ کم کردی ہے .

. .

متعلقہ خبریں