چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیں، خیر خواہوںنے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ)سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پہلی مرتبہ واقعی عوام کو خوشخبری دی ہے۔بہت مشکل حالات کے باوجود جب کہ فیول کی قیمت بڑھ رہی ہے، خوشخبری بھی ایک نہیں بلکہ زیادہ نہیں۔ انہوں نے
مقابل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پٹرول ،ڈیزل اور بجلی کی قیمت کم کی گئی۔فیکٹری،انڈسٹری ، آئی ٹی کمپنیوں کو بھی مراعات دی گئیں۔5 فصلوں جن میں گندم، مکئی،چاول، گنا اور کپاس شامل ہیں ان کی پیداوار بڑھی۔گنے کے کاشتکاروں کی تو تقدیر بدل گئی،جہاں تک پنجاب کا تعلق ہے تو ظاہر ہے عثمان بزدار تو پنجاب کو نہیں سنبھال سکتے۔ان کے خیر خواہوں نے مشورہ دیا ہے کہ چوہدری کو بنا دو۔میری چوہدری صاحب سے بات ہوئی ہے وہ کہتے ہیں کہ میرے ساتھ ابھی تک ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔مجھے لاہور آنے کی اطلاع بھی نہیں۔ان کے کئی خیر خواہوں نے مشورہ دیا کہ ہے چوہدری پی ٹی آئی میں اپنی پارٹی ضم کر دیں۔۔ہارون ارلشید نے مزید کہا کہ عمران خان عثمان بزدار سے چھٹکارا پائیں کیونکہ سائیکل چلانے والا جہاز نہیں چلا سکتا۔خیال رہے کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن کی ق لیگ کے لیڈروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی تھی۔ق حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی ملاقات لاہور میں ہوئی جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے ہمراہ لیاقت بلوچ اور ڈاکٹر فرید پراچہ بھی موجود تھے ، ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی جس میں چوہدری پرویز الہٰی شریک نہ ہوئے کیوں کہ وہ سراج الحق کی آمد سے پہلے ہی پنجاب اسمبلی روانہ ہوگئے تھے۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین نے امیر جماعت اسلامی سے سوال کیا کہ آپ تحریک عدم اعتماد میں کسے ووٹ دیں گے؟ اس پر سراج الحق نے جواب دیا کہ ہم دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں تاہم نئے الیکشن ہی عوامی مسائل کا واحد حل ہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7ارب ڈالرکے قرض کی منظوری دیدی

نیویارک (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈنے پاکستان کیلئے 7ارب ڈالرکے بیل آؤٹ پیکج کی…

2 mins ago

پاکستان میں ہر الیکشن چوری ہوا،کسی نے کوئی سبق نہیں سیکھا، شاہد خاقان عباسی

مری (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک اس…

23 mins ago

ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے، ویسٹ انڈین بلے باز نے ہم وطن کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

جمیکا (قدرت روزنامہ) ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز نکولس پوران نے ٹی 20…

26 mins ago

چاہتے ہیں ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہوں، آئینی عدالت کے حق میں ہیں،فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مدت…

28 mins ago

پاکستان بھر میں خطرناک ’ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ‘ پھیلنے لگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی بائیوٹکس سمیت دیگر ادویات کو بے اثر کرنے والے ٹائیفائیڈ بخار…

2 hours ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ…

3 hours ago