پی ایس ایل میں دھوم مچانے والے جارح مزاج بلے باز نے آئی پی ایل کھیلنے سے صاف انکار کر دیا، وجہ کیا بنی؟

 

لندن (قدرت روزنامہ)انگلش ٹیسٹ کرکٹر جیسن روئے بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے، انہوں نے ایونٹ کے لیے بائیو سیکیور ببل کو چیلنجنگ قرار دے دیا . خیال رہے کہ جیسن روئے نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)
سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی .

بائیو سیکیور ببل میں ہی رہتے ہوئے اس ایونٹ میں صرف 6 میچز کھیلنے والے روئے کے لیے یہ ٹورنامنٹ انتہائی شاندار رہا اور رنز کے اعتبار سے وہ سرفرست بلے بازوں میں بھی شامل رہے . بھارتی کرکٹ لیگ کے لیے فرنچائز گجرات ٹائٹنز نے جیسن روئے کو نیلامی میں خرید کر ان کے ساتھ 2 کروڑ بھارتی روپے کا معاہدہ کیا تھا . کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اب انہوں نے آئی پی ایل کے لمبے عرصے پر محیط بائیو سیکیور ببل کو چلینجنگ قرار دیتے ہوئے ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے . گجرات ٹائٹنز نے اب تک جیسن روئے کے متبادل کی تلاش شروع نہیں کی . واضح رہے کہ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ جیسن روئے نے آئی پی ایل میں نیلامی میں فروخت ہونے اور پھر معاہدہ ہونے کے بعد ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا . اس سے قبل 2020ء میں فرنچائز دہلی کیپیٹلز نے جیسن روئے کو اُس وقت ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا، لیکن ذاتی وجوہات کی بنا پر انہوں نے آئی پی ایل میں شرکت سے معذرت کرلی تھی .

. .

متعلقہ خبریں