شاہد آفریدی پی ایس ایل پر افغان ٹیم کو ترجیح دینے پر راشد خان کے معترف

لاہور (قدرت روزنامہ) نیشنل ڈیوٹی پر فرنچائز کرکٹ کو ترجیح دینا آج کی کرکٹ میں کوئی انوکھی بات نہیں، ماضی قریب میں شائقین نے بہت سے ایسے کھلاڑیوں کو دیکھا ہے جنہوں نے فرنچائز کرکٹ کے لیے قومی ذمہ داری کو درمیان میں ہی چھوڑ دیا تھا لیکن پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ماننا ہے کہ کھلاڑیوں کو فرنچائز کرکٹ پر قومی فرض کو ترجیح دینی چاہیے .
افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان کے پی ایس ایل فائنل پر بنگلہ دیش سیریز کو ترجیح دینے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر کوئی سینٹرل کنٹریکٹ میں ہے تو اسے کسی فرنچائز کی بجائے اپنے ملک کے لیے کھیلنا چاہیے .

افغانستان کے لیگ سپنر نے حال ہی میں ختم ہونے والے پی ایس ایل ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی لیکن وہ بنگلہ دیش کے دورہ افغانستان کی وجہ سے درمیان میں ہی چلے گئے .

گزشتہ ہفتے کو راشد خان کی پی ایس ایل فائنل میں شرکت کی افواہیں منظر عام پر آئی تھیں تاہم راشد نے فوری طور پر ان خبروں کی تردید کی تھی . سابق پاکستانی سٹار نے کہا کہ راشد خان نے درست فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے متنازع کرکٹرز کے لیے ایک بہترین مثال قائم کی ہے . آفریدی نے کہا کہ قومی فرض سب سے پہلے آتا ہے جب کہ کھلاڑی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی جب فارغ ہوں تو لیگ کرکٹ کھیل سکتے ہیں .
یاد رہے کہ اتوار کی رات راشد خان کی ٹیم لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا . واضح رہے کہ آسٹریلیا کے کچھ کھلاڑی آئندہ ماہ انڈین پریمیئر لیگ کی وجہ سے پاکستان سیریز کے وائٹ بال لیگ سے محروم ہوں گے . ان کھلاڑیوں کو سابق کرکٹرز کی جانب سے اس پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا . گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے کچھ کھلاڑیوں نے انڈین پریمیئر لیگ کے لیے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز بھی چھوڑی تھی .

. .

متعلقہ خبریں