شاہد آفریدی پی ایس ایل پر افغان ٹیم کو ترجیح دینے پر راشد خان کے معترف

لاہور (قدرت روزنامہ) نیشنل ڈیوٹی پر فرنچائز کرکٹ کو ترجیح دینا آج کی کرکٹ میں کوئی انوکھی بات نہیں، ماضی قریب میں شائقین نے بہت سے ایسے کھلاڑیوں کو دیکھا ہے جنہوں نے فرنچائز کرکٹ کے لیے قومی ذمہ داری کو درمیان میں ہی چھوڑ دیا تھا لیکن پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ماننا ہے کہ کھلاڑیوں کو فرنچائز کرکٹ پر قومی فرض کو ترجیح دینی چاہیے۔
افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان کے پی ایس ایل فائنل پر بنگلہ دیش سیریز کو ترجیح دینے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر کوئی سینٹرل کنٹریکٹ میں ہے تو اسے کسی فرنچائز کی بجائے اپنے ملک کے لیے کھیلنا چاہیے۔ افغانستان کے لیگ سپنر نے حال ہی میں ختم ہونے والے پی ایس ایل ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی لیکن وہ بنگلہ دیش کے دورہ افغانستان کی وجہ سے درمیان میں ہی چلے گئے۔

گزشتہ ہفتے کو راشد خان کی پی ایس ایل فائنل میں شرکت کی افواہیں منظر عام پر آئی تھیں تاہم راشد نے فوری طور پر ان خبروں کی تردید کی تھی۔ سابق پاکستانی سٹار نے کہا کہ راشد خان نے درست فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے متنازع کرکٹرز کے لیے ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔ آفریدی نے کہا کہ قومی فرض سب سے پہلے آتا ہے جب کہ کھلاڑی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی جب فارغ ہوں تو لیگ کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ اتوار کی رات راشد خان کی ٹیم لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے کچھ کھلاڑی آئندہ ماہ انڈین پریمیئر لیگ کی وجہ سے پاکستان سیریز کے وائٹ بال لیگ سے محروم ہوں گے۔ ان کھلاڑیوں کو سابق کرکٹرز کی جانب سے اس پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے کچھ کھلاڑیوں نے انڈین پریمیئر لیگ کے لیے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز بھی چھوڑی تھی۔

Recent Posts

غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر حملہ، 2اعلیٰ پولیس افسر تبدیل

پشاور (قدرت روزنامہ)سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر ہوئے…

35 mins ago

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل آ گیا

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے…

41 mins ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج…

48 mins ago

کل سےبارشوں کی پیشگوئی

لاہور (قدرت روزنامہ )کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ 26…

59 mins ago

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

لاہور(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ جاری کر…

2 hours ago

عدلیہ آئین سے متصادم فیصلہ کرے تو کون ٹھیک کرے گا؟سینیٹرعرفان صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ…

2 hours ago