حکومت کا سارا فوکس عوام کی ترقی اور غربت کے خاتمے پر ہے،عمران خان

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کاسارا فوکس عوام کی ترقی اور غربت کے خاتمے پر ہے،حکومت غریب اور متوسط طبقات کی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے،پنجاب میں میگا ڈویلپمنٹ کے منصوبے لائے ہیں . اے آروائی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بہالپور، ملتان اور ساہیوال کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات میں بلدیاتی الیکشن اور ترقیاتی کاموں پر گفتگو کی گئی .


ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو حلقوں کے مسائل سے متعلق آگاہ کیا . وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں فوکس عوام کی ترقی اور غربت کے خاتمے پر رکھنا چاہیے، حکومت غریب، متوسط طبقات کی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں . انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میگا ڈویلپمنٹ کے منصوبے لائے ہیں، جنوبی پنجاب کی ترقی ہمارا فوکس ہے .

وزیراعظم عمران خان سے گورنرہاؤس میں پارٹی ارکان اسمبلی نے ملاقاتیں کیں ، اس دوران گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور وزراء بھی شریک ہوئے، ملاقات میں تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود ، فواد چودھری ، غلام سرور خان نے بھی شرکت کی ، ان ملاقاتوں کے دوران پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاریاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، جس کے لیے وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی وزرا ء ، اراکین اسمبلی کو کارکنوں سے رابطوں کی ہدایت کردی .

دنیا نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پٹر ولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سمیت دیگر حکومتی ریلیف کی عوام میں بھر پور تشہیر کی جائے گی ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے مخلص اور محنتی کارکنوں کو ٹکٹیں دی جائیں ، پارٹی متحد ہوکر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے تو کامیاب ہوں گے .
دوسری جانب اے آروائی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت کی عیادت کیلئے ان کے گھر جائیں گے،وزیراعظم چودھری برادران سے ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کریں گے اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کریں گے . وزیراعظم چودھری برادران کوبطور اتحادی موجودہ سیاسی صورتحال پر اعتماد میں بھی لیں گے . یاد رہے وزیراعظم عمران خان آج لاہور کے دورے پر ہیں .

. .

متعلقہ خبریں