حکومت کا سارا فوکس عوام کی ترقی اور غربت کے خاتمے پر ہے،عمران خان

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کاسارا فوکس عوام کی ترقی اور غربت کے خاتمے پر ہے،حکومت غریب اور متوسط طبقات کی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے،پنجاب میں میگا ڈویلپمنٹ کے منصوبے لائے ہیں۔ اے آروائی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بہالپور، ملتان اور ساہیوال کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات میں بلدیاتی الیکشن اور ترقیاتی کاموں پر گفتگو کی گئی۔
ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو حلقوں کے مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں فوکس عوام کی ترقی اور غربت کے خاتمے پر رکھنا چاہیے، حکومت غریب، متوسط طبقات کی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میگا ڈویلپمنٹ کے منصوبے لائے ہیں، جنوبی پنجاب کی ترقی ہمارا فوکس ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے گورنرہاؤس میں پارٹی ارکان اسمبلی نے ملاقاتیں کیں ، اس دوران گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور وزراء بھی شریک ہوئے، ملاقات میں تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود ، فواد چودھری ، غلام سرور خان نے بھی شرکت کی ، ان ملاقاتوں کے دوران پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاریاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، جس کے لیے وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی وزرا ء ، اراکین اسمبلی کو کارکنوں سے رابطوں کی ہدایت کردی۔

دنیا نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پٹر ولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سمیت دیگر حکومتی ریلیف کی عوام میں بھر پور تشہیر کی جائے گی ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے مخلص اور محنتی کارکنوں کو ٹکٹیں دی جائیں ، پارٹی متحد ہوکر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے تو کامیاب ہوں گے۔
دوسری جانب اے آروائی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت کی عیادت کیلئے ان کے گھر جائیں گے،وزیراعظم چودھری برادران سے ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کریں گے اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کریں گے۔وزیراعظم چودھری برادران کوبطور اتحادی موجودہ سیاسی صورتحال پر اعتماد میں بھی لیں گے۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان آج لاہور کے دورے پر ہیں۔

Recent Posts

غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر حملہ، 2اعلیٰ پولیس افسر تبدیل

پشاور (قدرت روزنامہ)سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر ہوئے…

38 mins ago

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل آ گیا

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے…

43 mins ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج…

51 mins ago

کل سےبارشوں کی پیشگوئی

لاہور (قدرت روزنامہ )کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ 26…

1 hour ago

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

لاہور(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ جاری کر…

2 hours ago

عدلیہ آئین سے متصادم فیصلہ کرے تو کون ٹھیک کرے گا؟سینیٹرعرفان صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ…

2 hours ago