راولپنڈی ٹیسٹ، پریکٹس سیشن میں اظہرعلی زخمی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں گیند لگنے سے اظہر علی زخمی ہوگئے۔ منگل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن جاری تھا۔ اس دوران بیٹنگ کرتےہوئے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کی تیز گیند اظہرعلی کو لگی۔ اظہر علی نیٹ کی وکٹ پر گرگئے۔ اس دوران وہاں موجود کھلاڑی اور فیزیونے فوری طور پر اظہر علی کا اٹھایا۔
ڈاکٹرز کےمطابق اظہر علی کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں لیکن وہ 24 گھنٹے آبزرویشن میں رہیں گے۔ ٹیم انتظامیہ کےمطابق گیند لگنے کے بعد اظہر علی نے فیلڈنگ اور کیچنگ پریکٹس بھی کی۔ ٹیسٹ سکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاھین شاہ آفریدی، شان مسعود، زاہد محود شامل ہیں۔

ریزرو پلیئرز میں سرفراز احمد، نسیم شاہ، محمد عباس، یاسر شاہ، کامران غلام شامل ہیں۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں کرنے کے بجائے ایک تسلسل برقرار رکھا گیا ہے، اس سے نہ صرف کھلاڑیوں میں اعتماد بڑھے گا بلکہ یہ ان کی سال 2021 میں عمدہ کارکردگی کا صلہ بھی سمجھا جائے گا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 27 فروری سے 6 اپریل تک پاکستان میں موجود رہے گی۔ تاریخی دورہ کا آغاز 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز سے ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔ مہمان ٹیم دورے کے دوران 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے گی۔

Recent Posts

غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر حملہ، 2اعلیٰ پولیس افسر تبدیل

پشاور (قدرت روزنامہ)سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر ہوئے…

40 mins ago

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل آ گیا

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے…

46 mins ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج…

54 mins ago

کل سےبارشوں کی پیشگوئی

لاہور (قدرت روزنامہ )کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ 26…

1 hour ago

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

لاہور(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ جاری کر…

2 hours ago

عدلیہ آئین سے متصادم فیصلہ کرے تو کون ٹھیک کرے گا؟سینیٹرعرفان صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ…

2 hours ago