خاقان عباسی صاحب! ہم آپ کو سمجھائیں گے پیٹرول کی قیمت کیسے کم ہوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ خاقان عباسی صاحب! ہم آپ کو سمجھائیں گے پیٹرول کی قیمت کیسے کم ہوئی، پاکستان میں تیل کی قیمت کیسے کم ہوئی آپ کو پھر بھی سمجھ نہیں آنی، سمجھا سمجھا کر تھک گئے تھے کہ دنیا میں مہنگائی ہے لیکن آپ کو سمجھ نہیں آرہی تھی۔ انہوں نے تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان سے متعلق ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شکریہ شاہد خاقان عباسی صاحب! یہی بات سمجھا سمجھا کر تھک گئے تھے کہ دنیا میں مہنگائی ہے لیکن آپ کو سمجھ نہیں آرہی تھی اب ہم آپ کو سمجھائیں گے پاکستان میں قیمت کیسے کم ہوئی لیکن سمجھ آپ کو پھر بھی نہیں آنی۔
یاد رہے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ دوسروں کو نہ گھبرانے کے مشورے دینے والے خود گھبرا گئے ہیں، یہ وہی حکومت ہے جس نے چند ہفتے پہلے ساڑھے 700ارب روپے کا ٹیکس لگایا، اضافی قرضے لے کر یہ پروگرام مکمل کیے جائیں گے، قرضوں سے مہنگائی میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوگا، موجودہ حکومت نے معیشت کو تباہ کیا، عوام کو کچھ نہیں دیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اپنے آخری دنوں میں عوام کی ہمدردی لینا چاہتی ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، وزیراعظم کی تقریرمیں بجٹ کا کوئی ذکر نہیں، پاکستان اضافی قرضے لے کر پیکج کو پورا کرےگا، بتایا جائے آج پیٹرول کی قیمت میں جو کمی کی گئی وہ کیسے پوری کی جائےگی، پاکستان کے لئے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، مہنگائی کم ہونے کے بجائے مزید بڑھے گی، یہ اگلی حکومت کیلئے مزید مشکلات پیدا کریں گے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف معاہدوں کی بھی نفی کررہے ہیں، ملک میں نئے صاف اور شفاف انتخابات کی ضرورت ہے۔ اسی طرح مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب جھوٹ بولنے، سیاسی مخالفین اور میڈیا پہ تہمت و بہتان لگانے، ہتک کرنے سے قومیں آگے نہیں بڑھتیں، عمران صاحب جب آپ آئے تھے تو ملک میں تاریخ کی بلند ترین ترقی کی شرح تھی اور مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر تھی، کسی پیکج کی ضرورت نہیں تھی، عمران صاحب سیاسی مخالفین اور میڈیا کا گلا گھونٹنے سے قومیں آگے نہیں بڑھتی، قیامت خیز مہنگائی اور ملک کو غربت اور بے روزگاری کی دلدل میں دھنسا کر پیکج دینے کا نہیں بلکہ آپ کے جانے کا وقت ہے، پہلے دن تو آپ نے پچاس لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکری بھی دینے تھے، پہلے دن بھی جھوٹ بولا آج بھی جھوٹ بول رہے ہیں، سب تقاریر پہلے نواز شریف اور شہباز شریف کے خوف میں اور اب تحریکِ عدم اعتماد کے خوف میں ، کیا زندگی ہے عمران صاحب کی، اب کوئی بھی جھوٹا پیکج اور اعلان آپ کو گھر جانے سے نہیں بچا سکتا۔

Recent Posts

غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر حملہ، 2اعلیٰ پولیس افسر تبدیل

پشاور (قدرت روزنامہ)سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر ہوئے…

42 mins ago

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل آ گیا

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے…

47 mins ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج…

55 mins ago

کل سےبارشوں کی پیشگوئی

لاہور (قدرت روزنامہ )کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ 26…

1 hour ago

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

لاہور(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ جاری کر…

2 hours ago

عدلیہ آئین سے متصادم فیصلہ کرے تو کون ٹھیک کرے گا؟سینیٹرعرفان صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ…

2 hours ago