شہباز شریف کی پارٹی عہدہ چھوڑنے کی افواہیں، محمد زبیر کا ردِعمل آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے پارٹی عہدہ چھوڑنے کی افواہوں پر ترجمان نواز شریف اور مریم نواز کا بھی ردِعمل سامنے آیا ہے۔محمد زبیر نے پارٹی صدر شہباز شریف کی صدارت چھوڑنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔لیگی رہنما محمد زبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف سے متعلق من گھڑت پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ مخالفین کی خواہش ہے۔اسی حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے بھی پارٹی صدر شہبازشریف کے استعفے کی تردید کی ہے۔ گزشتہ روز ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں پارٹی صدر کی بنائی ہوئی حکمت عملی نظر انداز کرنے پر شہباز شریف شدید ناراض ہیں، شہبازشریف نے آزاد کشمیر الیکشن میں شکست پر پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی دھمکی بھی دی۔

لیکن فی الحال معاملے کو ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے سنبھالا اور شہبازشریف خاموش رہنے کی درخواست کی اور سارا معاملہ پارٹی قائد نوازشریف کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی، جس پر شہبازشریف خاموش ہوگئے ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں شکست کے بعد اب مریم نواز ایک سال تک سیاسی بیان بازی نہیں کریں گے۔ لیکن اس پر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی صدر شہباز شریف کے استعفے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر کوئی اختلاف نہیں ہے اور نہ ہی شہباز شریف استعفا دے رہے ہیں، مسلم لیگ ن مکمل طور پرمتحد ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد زبیر نے ن لیگ میں دو بیانیوں کی کنفیوژن کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو دیوار میں چن دیا گیا ہے، ایسے ماحول میں پارٹی میں اختلاف ہونا فطری ہے کہ کون سا بیانیہ لے کر چلا جائے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ پارٹی میں بیانیئے سے متعلق کنفیوژن ہے جس کے باعث لوگوں کے سامنے درست بیانیہ نہیں آسکتا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

12 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

41 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

52 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago