گھبرانا نہیں ہے اچھا؟

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھبرانا نہیں ہے اچھا؟ انہوں نے سماجی رابطے کی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی چودھری برادران سے ملاقات پر طنزیہ ٹویٹ میں لکھا کہ گھبرانا نہیں ہے اچھا؟

واضح رہے وزیراعظم عمرا ن خان آج لاہور کا دورے پر تھے، وزیراعظم لاہور میں موجود ہونے کے باعث آج اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی قیادت سے ملاقات کرنے ان کے گھر گئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفد میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزراء فواد چودھری، خسروبختیار، حماد اظہر، رزاق داؤد اور عامر ڈوگر و دیگر بھی تھے۔

جبکہ ملاقات میں سالک حسین، شافع حسین ودیگر ق لیگی رہنماء بھی موجود تھے۔ اے آروائی کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دعا گو ہوں اللہ آپ کو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ چودھری شجاعت نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کی قیادت کو چین اور دورہ روس پر اعتماد میں لیا، انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ کہہ رہے تھے روس نہ جائیں، میں نے کہا اب دورہ منسوخ کرنا نامناسب ہوگا۔
جس پرچودھری شجاعت نے کہا کہ آپ نے روس کا دورہ کرکے تاریخ رقم کی ہے، دورہ روس یقیناً ملک وقوم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ مہنگائی پر کنٹرول کریں یہ عوام مسئلہ ہے۔ جس پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی کی ہے اس کے اثرات نچلی سطح تک پہنچیں گے، میرا بس چلے تو میں عوام کو بہت زیادہ ریلیف دوں، مجھے عوام کے مسائل کا اندازہ ہے، معیشت کی بحالی کیلئے کل اور آج ریلیف پیکج دیا ہے، آنے والے دنوں میں مزید ریلیف پیکج دوں گا۔
دنیا نیوز کے مطابق چودھری برادران نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دلایا کہ حکومت کے ساتھ ڈٹ کرکھڑے ہیں، 14سال بعد شہبازشریف کو ہمارا خیال آگیا، شہباز شریف کو کہا آپ عمران خان کو ہٹا نہ سکے تو ہم زمین میں دھنس جائیں گے، ایسی چال کا کیا فائدہ جس کی کامیابی کا کوئی چانس نہ ہو،عدم اعتماد کی باتیں افسانے ہیں،آپ کے ساتھ مل کر سیاست کریں گے۔

Recent Posts

غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر حملہ، 2اعلیٰ پولیس افسر تبدیل

پشاور (قدرت روزنامہ)سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر ہوئے…

41 mins ago

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل آ گیا

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے…

46 mins ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج…

54 mins ago

کل سےبارشوں کی پیشگوئی

لاہور (قدرت روزنامہ )کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ 26…

1 hour ago

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

لاہور(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ جاری کر…

2 hours ago

عدلیہ آئین سے متصادم فیصلہ کرے تو کون ٹھیک کرے گا؟سینیٹرعرفان صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ…

2 hours ago