عدم اعتماد کی باتیں افسانے ہیں، آپ کے ساتھ مل کر سیاست کریں گے

لاہور(قدرت روزنامہ) دنیا نیوز کے مطابق چودھری برادران نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ عدم اعتماد کی باتیں افسانے ہیں،آپ کے ساتھ مل کر سیاست کریں گے، شہباز شریف کو کہا آپ عمران خان کو ہٹا نہ سکے تو ہم زمین میں دھنس جائیں گے، ایسی چال کا کیا فائدہ جس کی کامیابی کا کوئی چانس نہ ہو۔ اے آروائی کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، دعا گو ہوں اللہ آپ کو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ چودھری شجاعت نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

دنیا نیوز کے مطابق چودھری برادران نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دلایا کہ حکومت کے ساتھ ڈٹ کرکھڑے ہیں، 14سال بعد شہبازشریف کو ہمارا خیال آگیا، شہباز شریف کو کہا آپ عمران خان کو ہٹا نہ سکے تو ہم زمین میں دھنس جائیں گے، ایسی چال کا کیا فائدہ جس کی کامیابی کا کوئی چانس نہ ہو،عدم اعتماد کی باتیں افسانے ہیں،آپ کے ساتھ مل کر سیاست کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی اے آروائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی، عمران خان نے چودھری برادران سے ملاقات کرکے اچھا کیا، وزیراعظم آج ملاقات کیلئے نہ جاتے تو افواہیں جنم لیتیں۔ اپوزیشن میں ڈیڈلاک پڑ چکا ہے، کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی، حکومتی ممبران پورے ہیں کوئی ممبر کہیں نہیں جارہا ، اپوزیشن اپنے لوگوں کو دیکھے کہیں وہ ہمیں سپورٹ نہ کردیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاسی موت خود مرچکی ہے، اس وقت اپوزیشن کی پوزیشن خراب جبکہ عمران خان کی پوزیشن بہتر ہے۔ یاد رہے وزیراعظم عمرا ن خان آج لاہور کا دورہ کررہے ہیں، وزیراعظم لاہور میں موجود ہونے کے باعث آج اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی قیادت سے ملاقات کرنے ان کے گھر گئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

Recent Posts

غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر حملہ، 2اعلیٰ پولیس افسر تبدیل

پشاور (قدرت روزنامہ)سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر ہوئے…

35 mins ago

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل آ گیا

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے…

41 mins ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج…

48 mins ago

کل سےبارشوں کی پیشگوئی

لاہور (قدرت روزنامہ )کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ 26…

59 mins ago

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

لاہور(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ جاری کر…

2 hours ago

عدلیہ آئین سے متصادم فیصلہ کرے تو کون ٹھیک کرے گا؟سینیٹرعرفان صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ…

2 hours ago