کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک کے عوام بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں، ہم بلاول بھٹو کو اس ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے۔مورو میں پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ مارچ کااثر دیکھیں کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمت کم ہو گئی۔انہوں نے کہاکہ یہ اتنی آسانی سے جائیں گے نہیں،بلاول بھٹو، نیازی کواسلام آباد سے اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ عمران نے جن کو سرٹیفکیٹ نہیں دیا انہیں سندھ میں گندی زبان استعمال کیلئے بھیج دیا
ہے۔واضح رہے کہ پی پی کے عوامی لانگ مارچ کا آج تیسرا دن ہے، شرکا نے رات مورو میں قیام کیا۔مارچ سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، خورشید شاہ، ناصر شاہ سمیت دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے، مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے عوامی مارچ کا پڑاؤ سکھر میں ہوگا۔
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…