کراچی ، ڈیری فارمرز کی من مانی، دودھ 150 روپے لیٹر فروخت ہونے لگا

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں ڈیری مافیا نے دودھ کی قیمتوں میں از خود دس روپے لیٹر اضافے کا اعلان کردیا . تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن ایک بار پھر قیمتیں بڑھانے کے لیے سرگرم ہوگئی اور ایسویس ایشن نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا ازخود اعلان کردیا .

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق شہر قائد میں آج سے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد سے کئی علاقوں میں دودھ اب 140 روپے فی لیٹر کے بجائے 150 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے . اطلاعات ہیں کہ ڈیری مافیا نے

رات کے اندھیرے میں دودھ کی فی من قیمت میں 320 روپے کا اضافہ کیا ہے جس کا اثر دودھ کی ریٹیل پر پڑا ہے .

. .

متعلقہ خبریں