اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین 22 سالہ اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا اور تیسرا ٹی ٹونٹی میچ نہیں کھیل پائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے اعظم خان کو 24 گھنٹوں کیلئے ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، پیر کو انجری کا جائزہ لیا جائے گا ، جس کے بعد سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ان کی دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

اعظم خان نے اسی مہینے کے آغاز میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کیا تھا ، پتا چلا ہے کہ اعظم خان کو گیند فاسٹ باولر کی لگی ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار میچزکی سیریز کا دوسرا میچ آج ، تیسرا یکم اور چوتھا میچ تین اگست کو کھیلا جائے گا ۔ اس سے قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا ۔

Recent Posts

کراچی کو جدید شہر بنانے کیلئے کتنے ارب ڈالرز کی ضرورت ہے؟وزیرِ اعلیٰ سندھ کی صحافیوں کو بریفنگ

کراچی ( قدرت روزنامہ) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی…

2 mins ago

سدھارتھ شکلا کے معاملے میں غیرمحفوظ محسوس کرتی تھی، شہناز گل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی مقبول ترین ریئیلیٹی شو ‘بگ باس’ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے…

3 mins ago

پی ٹی آئی جے شنکر کو دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لےجائے: سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا…

28 mins ago

اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کیلئے تاجروں نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )بلیو ایریا ٹریڈرز یونین نے اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کے…

31 mins ago

پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح میں گشت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت رات سے اسلام…

32 mins ago

اسلام آباد کے تاجروں کا پی ٹی آئی احتجاج کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کے تاجروں نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف…

39 mins ago