دلہے کو گنجا دیکھ کر دلہن کا شادی سے انکار، دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروا دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر شادی سے انکار معمول بن گیا ہے . بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں پیش ایک دلہا اجے کمار باراتیوں کے ہمراہ شادی ہال پہنچا تو تقریب میں دلہن دلہا کی ایک دوسرے کو مالا پہنانے کی رسم مکمل ہوچکی تھی لیکن دلہا پر آفت اس وقت آئی جب دلہن نے دلہا کو رسم کے دوران بار بار وگ ٹھیک کرتے ہوئے پایا .

شادی میں شریک باراتیوں نے دلہن کو بتایا کہ دولہادراصل گنجاہے اور شادی کے روز اچھا نظر آنے کیلئے وگ لگا کر آبا ہے، اس کے بعد دلہن نے

بھی جب دلہا پر غور کیا تو حقیقت سامنے آگئی اور دلہن غش کھاکر اسٹیج پر ہی بیہوش ہوگئی . بعد ازاں حواس بحال ہونے پر دلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا . اہل خانہ کی جانب سے دلہن کو سمجھانے کی کوشش کی گئی لیکن اس نے کسی کی نہ سنی اور اپنے فیصلے پر قائم رہی . اس واقعے پر دلہن کے اہل خانہ نے دلہا والوں پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرادیا .

. .

متعلقہ خبریں