وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر اہم ملک کے صد ر جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف ،وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے۔ ازبک صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا جس میں وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان، اعلیٰ سرکاری افسران، کاروباری اور میڈیا ارکان شامل ہوں گے۔ 2016 میں صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد ازبک صدر مرزیوئیف کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔ازبک صدر ایسے وقت میں پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جب دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 30 سال مکمل ہو گئے ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق دورے

کے دوران پاک ازبک رہنماسیاسی، تجارتی، اقتصادی، روابط، تعلیم، ثقافت، سلامتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔اس کے علاوہ دونوں رہنمائ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال اور متعدد دو طرفہ معاہدوں/ایم او یوز پر دستخط کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان ،ازبکستان کے صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت اور مشترکہ میڈیا سٹیک آؤٹ ہو گا۔ وزیر اعظم ازبک صدر کے اعزاز میں ایک سرکاری ضیافت بھی دیں گے۔ازبک صدرمرزیوئیف اور صدر مملکت عارف علوی کے مابین بھی ملاقات ہو گی۔دونوں فریقین سیاسی اور اسٹریٹجک روابط بڑھانے، تیزی سے بڑھتی ہوئی تجارت، ٹرانزٹ اور اقتصادی تعلقات، رابطوں میں اضافہ، تعلیمی اور ثقافتی تعاون کا فروغ پاکستان، ازبکستان اور افغانستان کو ملانے والا ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ کے امور زیر بحث لائیں گے۔ دونوں ممالک کے سرکردہ تاجروں کے مابین بھی نتیجہ خیز بات چیت ہوگی۔ازبک صدر کے دورے سے پہلے، دونوں ملکوں کے مابین (آج)2 مارچ 2022 کو اسلام آباد میں مشترکہ وزارتی کمیشن کا 7 واں اجلاس اور دوسرا جوائنٹ بزنس فورم منعقد ہو گا۔ پاکستان نے “وڑن سنٹرل ایشیا” فریم ورک کے تحت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے روابط کو بڑھایا ہے۔ اس وڑن میں سیاسی، سفارتی، تجارتی ،سرمایہ کاری، توانائی اور رابطے، سلامتی اور دفاع کے شعبے شامل ہیں۔

Recent Posts

جو پنجاب میں رہتا ہے وہ میری ذمہ داری ہے، میرے ذہن میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کمشنر آفس فیصل آباد میں…

1 hour ago

بلوچستان میں رواں سال رپورٹ ہونےو الے پولیو کیسز کی تعداد15ہوگئی

پشین(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں رواں سال پولیو کا 15 واں کیس رپورٹ ہوگیا، نیشنل ای او…

2 hours ago

ریتیش دیش مکھ کے فینز کیلئے بری خبرآگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بگ باس مراٹھی سیزن 5 کے فینز اس وقت شدید مایوس نظر آ رہے…

2 hours ago

غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر حملہ، 2اعلیٰ پولیس افسر تبدیل

پشاور (قدرت روزنامہ)سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر ہوئے…

3 hours ago

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل آ گیا

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے…

3 hours ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج…

3 hours ago