دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں . 11 فیصد اضافے کے بعد امارات میں پہلی بار ایک لیٹر فیول کی قیمت 3 درہم سے زائد ہوگئی .
تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد امارات میں سپر فیول فی لیٹر 3.23 درہم یعنی 154 پاکستانی روپے میں ملے گا . واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا .
. .