عمران خان نے چودھری برادران سے ملاقات کرکے اچھا کیا، شیخ رشید

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے چودھری برادران سے ملاقات کرکے اچھا کیا، وزیراعظم آج ملاقات نہ کرتے تو افواہیں جنم لیتیں، اپوزیشن میں ڈیڈلاک پڑ چکا ہے، کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی، عمران خان کی پوزیشن بہتر جبکہ اپوزیشن کی پوزیشن خراب ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی اے آروائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی، عمران خان نے چودھری برادران سے ملاقات کرکے اچھا کیا، وزیراعظم آج ملاقات کیلئے نہ جاتے تو افواہیں جنم لیتیں۔
اپوزیشن میں ڈیڈلاک پڑ چکا ہے، کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی، حکومتی ممبران پورے ہیں کوئی ممبر کہیں نہیں جارہا ، اپوزیشن اپنے لوگوں کو دیکھے کہیں وہ ہمیں سپورٹ نہ کردیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاسی موت خود مرچکی ہے، اس وقت اپوزیشن کی پوزیشن خراب جبکہ عمران خان کی پوزیشن بہتر ہے۔ یاد رہے وزیراعظم عمرا ن خان آج لاہور کا دورہ کررہے ہیں، وزیراعظم لاہور میں موجود ہونے کے باعث آج اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی قیادت سے ملاقات کرنے ان کے گھر گئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعت کی قیادت چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الٰہی کو بطور اتحادی اعتماد میں بھی لیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفد میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزراء فواد چودھری، خسروبختیار، حماد اظہر، رزاق داؤد اور عامر ڈوگر و دیگر بھی تھے۔

Recent Posts

جو پنجاب میں رہتا ہے وہ میری ذمہ داری ہے، میرے ذہن میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کمشنر آفس فیصل آباد میں…

1 hour ago

بلوچستان میں رواں سال رپورٹ ہونےو الے پولیو کیسز کی تعداد15ہوگئی

پشین(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں رواں سال پولیو کا 15 واں کیس رپورٹ ہوگیا، نیشنل ای او…

2 hours ago

ریتیش دیش مکھ کے فینز کیلئے بری خبرآگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بگ باس مراٹھی سیزن 5 کے فینز اس وقت شدید مایوس نظر آ رہے…

2 hours ago

غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر حملہ، 2اعلیٰ پولیس افسر تبدیل

پشاور (قدرت روزنامہ)سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر ہوئے…

3 hours ago

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل آ گیا

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے…

3 hours ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج…

3 hours ago