5 فیصد پر کالا دھن سفید، وفاقی کابینہ نے نئی صنعتوں کیلئے ایمنسٹی کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صرف 5 فیصد ٹیکس دیں‘ کالا دھن سفید کریں‘ ذرائع آمدن نہیں پوچھے جا ئیں گے‘ حکومت نے تیسرا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس جاری کردیا۔وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دے دی۔ سرمایہ کار ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے نئی کمپنی بنانے کا پابند ہو گا۔اس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی حتمی تاریخ دسمبر 2022 ہوگی۔ نئے یونٹ کے ذریعے جون 2024 تک کمرشل پیداوار شروع کرنا لازمی ہوگا۔ایمنسٹی اسکیم کے تحت بیمار صنعتی یونٹس کو خرید کر منافع بخش بنانے والوں کیلئے سرمایہ کاری میں 3 سال تک ٹیکس استثنیٰ ہو گا۔آرڈیننس

کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کرنے پر اگلے 5 سال ٹیکس چھوٹ ملے گی۔ انڈسٹریل پیکج 2022 کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق اس پیکج میں سرمایہ کاری کی کم از کم حد5 کروڑ روپے ہے ‘سال 2018 اور 2019 کی ایمنسٹی اسکیموں کے سابقہ ​​مستفید ہونے والے اس پیکج کے لیے اہل نہیں ہیں جبکہ گزشتہ تین سالوں میں بینک قرض کے نادہندگان بھی اس پیکج کے لیے اہل نہیں ہیں۔

Recent Posts

جو پنجاب میں رہتا ہے وہ میری ذمہ داری ہے، میرے ذہن میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کمشنر آفس فیصل آباد میں…

1 hour ago

بلوچستان میں رواں سال رپورٹ ہونےو الے پولیو کیسز کی تعداد15ہوگئی

پشین(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں رواں سال پولیو کا 15 واں کیس رپورٹ ہوگیا، نیشنل ای او…

1 hour ago

ریتیش دیش مکھ کے فینز کیلئے بری خبرآگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بگ باس مراٹھی سیزن 5 کے فینز اس وقت شدید مایوس نظر آ رہے…

2 hours ago

غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر حملہ، 2اعلیٰ پولیس افسر تبدیل

پشاور (قدرت روزنامہ)سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر ہوئے…

3 hours ago

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل آ گیا

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے…

3 hours ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج…

3 hours ago