خوشدل شاہ پی ایس ایل 7 میں سب سے زیادہ انعام جیتنے والے کھلاڑی ، محمد رضوان کو بھی 65 لاکھ روپے ملے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ سیون میں سب سے زیادہ انعام ملتان سلطانز کے خوشدل شاہ نے جیتے۔ ملتان سلطانز کو فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی لیکن اس کے بائوجود ٹیم کے کھلاڑیوں نے مجموعی کارکردگی سے سب کا دل جیت لیا ۔ ملتان سلطانز کے خوشدل شاہ ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر اور بہترین فیلڈر قرار پائے جس کیلئے انہیں 35، 35 لاکھ روپے کے دو انعامات سے نوازا گیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے کی انعامی رقم جیتی۔جبکہ محمد رضوان کو 65لاکھ روپے انعام ملا ہے

۔ دوسری جانب ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے کمنٹری پینل نے ٹیم آف ٹورنامنٹ کا انتخاب کرلیا ہے،وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان ملتان سلطانز کے ان چار کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جنہیں ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ رائیلی روسو، ٹم ڈیوڈ اور خوشدل شاہ کو بھی ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں شامل کیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کی چمپئن لاہور قلندرز کے بھی چار کھلاڑیوں کو ٹیم آف ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان میں شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، فخر زمان اور راشد خان بھی شامل ہیں۔پشاور زلمی (شعیب ملک)، اسلام آباد یونائیٹڈ (شاداب خان) اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نسیم شاہ) کا ایک ایک کھلاڑی بھی ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ ہے۔ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں محمد رضوان (ملتان سلطانز) (کپتان اور وکٹ کیپر)،فخر زمان (لاہور قلندرز)،شعیب ملک (پشاور زلمی)،شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ)،رائیلی روسو (ملتان سلطانز)،ٹم ڈیوڈ (ملتان سلطانز)،خوشدل شاہ (ملتان سلطانز)،راشد خان (لاہور قلندرز)،شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)،زمان خان (لاہور قلندرز)،نسیم شاہ (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) اور شان مسعود (ملتان سلطانز) (12ویں کھلاڑی) شامل ہیں ۔

Recent Posts

جو پنجاب میں رہتا ہے وہ میری ذمہ داری ہے، میرے ذہن میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کمشنر آفس فیصل آباد میں…

1 hour ago

بلوچستان میں رواں سال رپورٹ ہونےو الے پولیو کیسز کی تعداد15ہوگئی

پشین(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں رواں سال پولیو کا 15 واں کیس رپورٹ ہوگیا، نیشنل ای او…

2 hours ago

ریتیش دیش مکھ کے فینز کیلئے بری خبرآگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بگ باس مراٹھی سیزن 5 کے فینز اس وقت شدید مایوس نظر آ رہے…

2 hours ago

غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر حملہ، 2اعلیٰ پولیس افسر تبدیل

پشاور (قدرت روزنامہ)سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر ہوئے…

3 hours ago

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل آ گیا

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے…

3 hours ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج…

3 hours ago