آلو بخارا کھا کر آپ صحت کے کون کون سے مسائل حل کر سکتے ہیں؟ قدرت کا انمول تحفہ جس کے خواص جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قدرت نے اس قرمزی رنگت والے پھل کو خوب خوشنما بنایا ہے، یہ دیکھنے میں‌ اکثر آتشیں سرخ بھی نظر آتا ہے، اس کا چھلکا نرم اور اندر گودا ہوتا ہے ہر عمر کے فرد کی پسند آلو بخارا اپنے کھٹے میٹھے ذائقے کے باعث کھانے میں بہت پسند کیا جاتا ہے ۔خشک آلو بخارا وٹامن کے، آئرن، فائبر، پوٹاشیم اور بیٹاکیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔کے فوڈ کے مطابق آلو بخارے میں وٹامن اے، بی بھی پائے جاتے ہیں، لیکن یہ پھل وٹامن سی کا خزانہ ہے جو ہمیں کئی طبی مسائل اور پیچیدگیوں‌ سے محفوظ رکھنے

کے لیے ضروری ہے۔تحقیق کے کلینکل ٹرائلز میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 100 گرام آلوبخارے (خشک یا تازہ) ایک سال تک کھانے سے کہنی، زیریں ریڑھ کی ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق آئرن کی کمی کے سبب خون کے سرخ خلیات میں کمی واقع ہوتی ہے جو اینیمیا یعنی خون کی کمی کا سبب بنتی ہے، خشک آلو بخارے کا جوس جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔آلو بخارے کا آدھا کپ جوس جسم کو تین ملی گرام آئرن فراہم کرتا ہے، اس آلو بخارے کے متواتر استعمال سے خون کی کمی کے مسئلے سے باآسانی نمٹا جا سکتا ہے۔آلو بخارا فائبر سے بھرپور پھل ہے، فائبر وہ جز ہے جو آنتوں کے افعال کو بہتر کر کے قبض کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ایک آلو بخارے میں ایک گرام فائبر ہوتا ہے جو کہ جسم کے لیے مناسب مقدار ہے، اسی طرح اس میں موجود دیگر اجزاء بھی نظامِ ہضم کے مسائل پر قابو پانے کے لیے مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔خشک آلو بخارا پوٹاشیئم سے بھرپور ہونے کے سبب دل کے مناسب افعال کو یقینی بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔پوٹاشیئم پٹھوں کی مضبوطی اور متاثرہ پٹھوں کو دوبارہ سے صحت مند بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اسی لیے ماہرینِ فٹنس کی جانب سے ورزش، تن سازی کرنے والے افراد کے لیے آلو بخارے کا استعمال سود مند قرار دیا جاتا ہے۔پوٹاشیئم کے استعمال سے بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مدد ملتی ہے۔خشک آلو بخارا وٹامن اے کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے، جن افراد کو بینائی کی کمزوری کی شکایت ہو اُن کے لیے آلو بخارہ بہترین دوا کا کردار ادا کرتا ہے، بشرطیہ کہ اسے روزانہ کی بنیاد پر کھایا جائے۔خشک آلو بخارا ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی مدد دیتا ہے، ہڈیوں کی کمزوری یا بھربھرے پن کا مسئلہ کسی بھی عمر کے فرد کو لاحق ہوسکتا ہے دنیا بھر میں 20 کروڑ خواتین کو لاحق ہے اور 90 لاکھ خواتین سالانہ ہڈیوں کے فریکچر کا سامنا کرتی ہیں۔ صحت مند افراد اسے کھا کر ہڈیوں کو مزید 20 فیصد زیادہ مضبوط بناسکتے ہیں۔یہ بالوں کی نشونما اور جلد کی خوبصورتی کے لیے بھی مفید ہے۔آلو بخارا اینٹی آکسیڈنٹ کا حامل ہے یہ کینسر کے امکان کو ختم کرتاہے ۔یہ کولیسٹرول کی شرح کو کم کرتا ہے اور جگر کی صحت کیلئے اکسیر مانا جاتا ہے۔اس کا مزاج سرد تر ہے اور اس طرح جسم کی گرمی اور خشکی دور کرتا ہے، پیاس کو بجھاتا ہے اور بدن کی حدت میں نافع ہے۔ گرمی کی وجہ سے بعض حضرات کے سر میں درد ہوجاتا ہے اس صورت میں آلو بخارا کھائیں۔موسم گرما میں قے اور متلی کا مؤثر علاج ہے۔ اس موسم میں خون میں جوش ہوتا ہے جس سے پھوڑے پھنسیاں اور خارش جیسے عوارض لاحق ہوجاتے ہیں، آلو بخارا ان عوارض کا علاج ہے۔صفرا میں بھی مفید ہے۔ پھل کے طور پر آلو بخارا پانچ سے دس دانے کھائیں۔ دس دانے کھانے سے آسانی سے اجابت ہوتی ہے۔ آلو بخارا معدہ کی تیزابیت اور جلن کیلئے فائدہ مند ہے۔جن لوگوں کو پیشاب میں یورک ایسڈ یا تیزابی مادّوں کی زیادہ مقدار خارج ہوتی ہو انہیں آلو بخارا استعمال کرنا چاہیے، خشک ہونے سے اس کے غذائی اجزاء اور وٹامن ضائع نہیں ہوتے۔ طب یونانی میں خشک آلو بخارا دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

سندھ میں فروٹ، آئل سیڈ اور سبزیوں کے بیج تیار کرنے کا فیصلہ، نئی ایپ بھی تیار

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ سیڈ کارپوریشن نے فروٹ، آئل سیڈ اور سبزیوں کے بیج تیار کرنے کا…

10 mins ago

ڈی چوک احتجاج کیس؛تحریک انصاف کی 9خواتین کارکنان کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کیس میں تحریک انصاف کی 9خواتین کارکنان کی ضمانتیں منظور…

11 mins ago

فضل الرحمان نے کیا واقعی آئینی ترمیم پر رضامندی ظاہر کردی؟ جے یو آئی کا اہم بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر اور لیگل ٹیم کے ممبر…

15 mins ago

راولپنڈی میں ڈینگی کا ایک اور مریض دم توڑ گیا، شہر میں ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں ڈینگی وائرس میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا جس…

19 mins ago

شادی کے وقت شاہ رخ خان کا نام بدل کر کونسا ہندو نام رکھا تھا؟ بیوی گوری نے بڑا انکشاف کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے…

19 mins ago

پاکستان نے افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنا دی،پاک فوج کی موثر کارروائی

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پاکستان نے پاک افغان بارڈر نوشکی غزنالی سیکٹر میں…

23 mins ago