وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملنے بہادرآباد جائیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے وزیراعظم عمران خان کا ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے بہادرآباد جانے کا دعویٰ کیا ہے۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فروغ نسیم سے اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور پاکستان بار کے نومنتخب نمائندوں نے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے امین الحق کی موجودگی میں کہا تھا کہ وہ ایم کیو ایم سے ملاقات کے لیے بہادرآباد جائیں گے، توقع ہے کہ وزیراعظم ایک آدھ ہفتے میں بہادرآباد آنے کا پروگرام فائنل کریں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اتحادیوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کی جانب سے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب اپنے وزیروں کی ڈیوٹی لگائیں کہ وہ بازاروں میں بھی قیمتوں کی کمی پر نظر رکھیں تاکہ عوام کو نچلی سطح تک اس کا فائدہ پہنچ سکے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ صنعتوں کی بحالی کیلئے پیکیج کا اعلان بڑا اچھا ہے، پنجاب کی انڈسٹریل اسٹیٹس کیلئے بھی ایسے ہی پیکیج کا اعلان کیا جائے جس پر عمران خان کہا کہ یہ بڑا اچھا آئیڈیا ہے اس میں پنجاب کی صنعتوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، دعا گو ہوں اللہ آپ کو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ چودھری شجاعت نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

یہ آئینی ترمیم نہیں، پی سی او ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اسے آئینی…

3 mins ago

ایک سیاسی جماعت ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی…

12 mins ago

جو کام پی ٹی آئی کرتی ہے وہ گورنر پنجاب نے شروع کردیئے،عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان پر ردعمل میں…

16 mins ago

مولانا فضل الرحمان نےپی ٹی آئی سے 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے…

23 mins ago

شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا، اننیا پانڈے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نےاپنے بچپن کے دوست آریان خان کے…

28 mins ago

ایس سی او کانفرنس کی میزبان صرف حکومت نہیں بلکہ ہر پاکستانی ہے، ناصر حسین شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی…

33 mins ago