جہانگیر ترین کے اراکین وزیراعظم کے ساتھ ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے اراکین وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ چوہدری برادران نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ تھے ، ہیں اور رہیں گے۔
وزیراعظم دیگر اتحادیوں سے بھی ملیں گے جب کہ جہانگیر ترین گروپ کے اراکین ضلعی اجلاسوں میں شریک ہوتے ہیں وہ سب وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہانگیر ترین بیمار ہیں، شوکت خانم میں بھی زیرِ علاج رہے، وزیر اعظم نے تیمارداری کے لیے جہانگیر ترین فون کیا ہے تو ہرج نہیں، وزیر اعظم اور جہانگیر ترین کا قریبی تعلق رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہانگیر ترین کے بیانات سے پارٹی بیانیے کو دھچکا لگا، جہانگیر ترین کی عمران خان سے جدائی سے کارکنان کے دل ٹوٹے، جہانگیر ترین پہلے کہتے تھے عمران خان کے ساتھ ہوں مگر اب خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے کچھ جگہوں پر رابطے بھی کیے وقت ہی بتائے گا، جہانگیر ترین کو پارٹی سے نہیں نکالا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم نے اسمبلی اور کابینہ میں وزارت خارجہ کی تعریف کی، ارباب شہزاد نے جو معیار بنایا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) چوہدری شجاعت کے پاس گئی لیکن انہوں نے کچھ حاصل نہیں کیا، مسلم لیگ (ق) نے آج بھی بتا دیا کہ جہاں کھڑے تھے وہیں کھڑے ہیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن ممبران نے ہمیں سپورٹ کیا، امید ہے اپوزیشن کے ممبران ہماری سپورٹ کرتے رہیں گے، سیاست میں روابط بحال ہوتے رہتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ خارجہ پالیسی ہو یا معیشت ہر میدان میں بہترین جا رہے ہیں، اپوزیشن نہیں ہمارا چیلنج مہنگائی ہے جس پر توجہ دی گئی، کچھ عرصہ سے پیکج تیار کر رہے تھے جس کا وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا، عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، عالمی سطح پر اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں، متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے لیے مربوط پلان پرعمل کر رہے ہیں۔

Recent Posts

یہ آئینی ترمیم نہیں، پی سی او ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اسے آئینی…

1 min ago

ایک سیاسی جماعت ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی…

10 mins ago

جو کام پی ٹی آئی کرتی ہے وہ گورنر پنجاب نے شروع کردیئے،عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان پر ردعمل میں…

14 mins ago

مولانا فضل الرحمان نےپی ٹی آئی سے 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے…

21 mins ago

شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا، اننیا پانڈے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نےاپنے بچپن کے دوست آریان خان کے…

26 mins ago

ایس سی او کانفرنس کی میزبان صرف حکومت نہیں بلکہ ہر پاکستانی ہے، ناصر حسین شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی…

31 mins ago