3 سال کے اندر بیرونی قرضے 40 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تین سال کے اندر بیرونی قرضے 40 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ گئے۔ جب کہ رواں مالی سال کے دوران مجموعی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا تخمینہ 14.7 ارب ڈالرز ہے۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق، پاکستان میں ادائیگی میں توازن کی حیثیت بدترین ہوتی جارہی ہے، جس کی وجہ بڑھتا ہوا درآمدی دبائو اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی ہے جس میں مارک اپ اور اصل رقم بھی شامل ہے۔ملک کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی جس میں مارک اپ اور اصل رقم شامل ہے وہ تین سال کے اندر 40 ارب ڈالرز کے قریب

پہنچ چکی ہے۔ صرف آنے والے اکتوبر کے پہلے ہفتے تک اسلام آباد کو اسلامی سکوک بونڈز کی مد میں 1 ارب ڈالرز کی ادائیگی کرنا ہے جو کہ 2016 میں جاری کیے گئے تھے۔رواں مالی سال کے دوران مجموعی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا تخمینہ 14.7 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔ حکومت نے پیرس کلب کو 83 کروڑ ڈالرز بیرونی قرض کی مد میں ادا کرنا ہیں اس کے علاوہ نان پیرس کلب کو 4.7 ارب ڈالرز، کثیرجہتی قرض دہندگان کو 2.6 ارب ڈالرز، کمرشل قرض دہندگان کو 4.448 ارب ڈالرز، بونڈ کی ادائیگی کے لیے 1 ارب ڈالرز اور آئی ایم ایف کو 1.068 ارب ڈالرز کی ادائیگی کرنا ہے۔غذائی اجناس جس میں گندم، شکر اور کپاس شامل ہے، ان کی اضافی درآمدات پر گزشتہ مالی سال کے دوران 8.2 ارب ڈالرز خرچ کیے گئے۔ جب کہ رواں مالی سال میں بھی ان غذائی اجناس کی درآمدات جاری رہے گی۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں اور عرب برینٹ 76 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ چکا ہے۔

Recent Posts

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

3 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

15 mins ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

19 mins ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

30 mins ago

عمران خان نےاہم شخصیت سےاستعفیٰ مانگ لیا

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…

50 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…

55 mins ago