کیا سلمان نے سوناکشی سنہا سے خفیہ شادی کر رکھی ہے؟قیاس آرائیاں شروع

ممبئی (قدرت روزنامہ)سلمان خان اپنی شادی اور غصے کو لے کر آئے دن شہ سرخیوں کا حصہ رہتے ہیں اور ان دنوں بھی ایسا ہی ہورہا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر دبنگ خان کی شادی کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں اور اس بار سلمان کے ساتھ اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا کا نام جوڑا جارہا ہے۔ سوناکشی سنہا نے سلمان خان کے ساتھ فلم ‘دبنگ’ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔سلمان اور سوناکشی کی شادی کی چہ مگوئیوں کی وجہ حال ہی میں وائرل ہونے والی تصویر بنی جس میں سلمان ، سوناکشی کو انگوٹھی

پہنارہے ہیں۔اس تصویر نے ہزاروں بھارتی شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا کیونکہ یہ بظاہر کسی فلم کی عکسبندی کی تصویر نہیں لگ رہی، اسے دیکھ کر سب کو ایسا لگا کہ سلمان نے سوناکشی سے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔تاہم اس تصویر سے پیدا ہونے والی دونوں اداکاروں کی شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، یہ تصویر صرف قیاس آرائیاں پھیلانے کے مقصد سے ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ سب پہلی بار نہیں ہوا، اس سے قبل سلمان خان کے ساتھ دبئی کی ایک خاتون کا نام بھی جوڑا جاتا رہا ہے، اس کے علاوہ عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ سے متعلق بھی ایک ٹوئٹ وائرل ہوا تھا جس میں تصویر ایڈٹ کرکے یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ عامر خان نے فاطمہ سے تیسری شادی کرلی ہے۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

1 hour ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

1 hour ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

2 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

2 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

2 hours ago