سابق وزیراعظم نے مارچ کے اسلام آباد پہنچنے تک بے شمار معجزات پیش آنے کا عندیہ دیدیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے تک بے شمار معجزات پیش آئیں گے،صاف اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، تبدیلی کا نعرہ عارضی تھا، سونامی سے لوگ تنگ آ چکے ،اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر ملک کے مستقبل کیلئے سوچ رہی ہیں . چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے عوامی مارچ کے انتظامات کے حوالے سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ 3 مارچ کو ملتان پہنچے گا .

انہوں نے

کہا کہ عوامی مارچ کا استقبال بہاولپور بائی پاس پر کیا جائے گا، جہاں بلاول بھٹو زرداری عوام سے خطاب کریں گے . انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے عوامی مارچ کے پہلے ہی روز وزیرِ اعظم عمران خان کو پیٹرول کی قیمت کم کرنا پڑی . انہوں نے کہا کہ ہم صاف اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، تبدیلی کا نعرہ عارضی تھا، سونامی سے لوگ تنگ آ چکے ہیں، حکومت کے اتحادیوں کو حکومت سے تحفظات ہیں . انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر ملک کے مستقبل کیلئے سوچ رہی ہیں، حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے . انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے عوام پر بوجھ ڈالا گیا، مارچ کا مقصد عوام کو ریلیف دلوانا ہے . انہوں نے کہا کہ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے تک بے شمار معجزات پیش آئیں گے .

. .

متعلقہ خبریں