سابق وزیراعظم نے مارچ کے اسلام آباد پہنچنے تک بے شمار معجزات پیش آنے کا عندیہ دیدیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے تک بے شمار معجزات پیش آئیں گے،صاف اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، تبدیلی کا نعرہ عارضی تھا، سونامی سے لوگ تنگ آ چکے ،اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر ملک کے مستقبل کیلئے سوچ رہی ہیں۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے عوامی مارچ کے انتظامات کے حوالے سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ 3 مارچ کو ملتان پہنچے گا۔انہوں نے

کہا کہ عوامی مارچ کا استقبال بہاولپور بائی پاس پر کیا جائے گا، جہاں بلاول بھٹو زرداری عوام سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے عوامی مارچ کے پہلے ہی روز وزیرِ اعظم عمران خان کو پیٹرول کی قیمت کم کرنا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ ہم صاف اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، تبدیلی کا نعرہ عارضی تھا، سونامی سے لوگ تنگ آ چکے ہیں، حکومت کے اتحادیوں کو حکومت سے تحفظات ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر ملک کے مستقبل کیلئے سوچ رہی ہیں، حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے عوام پر بوجھ ڈالا گیا، مارچ کا مقصد عوام کو ریلیف دلوانا ہے۔انہوں نے کہا کہ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے تک بے شمار معجزات پیش آئیں گے۔

Recent Posts

نارو وال میں سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا

نارووال (قدرت روزنامہ)سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا، ملزمہ ساس پر…

3 hours ago

سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری ہو گئے۔…

4 hours ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی…

4 hours ago

معروف بھارتی یوٹیوبر کا چینل ہیک ہو گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کے دونوں یوٹیوب چینل پر ہیکر نے…

4 hours ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا نیا…

5 hours ago

جماعت اسلامی نے29 ستمبر کو ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نےمعاہدے پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد نہ کرنے…

5 hours ago