جہانگیر ترین کے بیانات سے پارٹی بیانیے کو دھچکا لگا،جہانگیر ترین تحریک انصاف کا حصہ ہیں یا نہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جہانگیر ترین پہلے کہتے تھے عمران خان کے ساتھ ہوں مگر اب خاموش ہیں، جہانگیر ترین کے بیانات سے پارٹی بیانیے کو دھچکا لگا،
جہانگیر ترین کی عمران خان سے جدائی سے کارکنان کے دل ٹوٹے . تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہانگیر ترین بیمار ہیں، شوکت خانم میں بھی زیرِ علاج رہے، وزیر اعظم نے تیمارداری کے لیے جہانگیر ترین فون کیا ہے تو ہرج نہیں، وزیر اعظم اور جہانگیر ترین کا قریبی تعلق رہا ہے .

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہانگیر ترین کے بیانات سے پارٹی بیانیے کو دھچکا لگا، جہانگیر ترین کی عمران خان سے جدائی سے کارکنان کے دل ٹوٹے، جہانگیر ترین پہلے کہتے تھے عمران خان کے ساتھ ہوں مگر اب خاموش ہیں . انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے کچھ جگہوں پر رابطے بھی کیے وقت ہی بتائے گا، جہانگیر ترین کو پارٹی سے نہیں نکالا . شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم نے اسمبلی اور کابینہ میں وزارت خارجہ کی تعریف کی، ارباب شہزاد نے جو معیار بنایا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے . انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) چوہدری شجاعت کے پاس گئی لیکن انہوں نے کچھ حاصل نہیں کیا، مسلم لیگ (ق) نے آج بھی بتا دیا کہ جہاں کھڑے تھے وہیں کھڑے ہیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن ممبران نے ہمیں سپورٹ کیا، امید ہے اپوزیشن کے ممبران ہماری سپورٹ کرتے رہیں گے، سیاست میں روابط بحال ہوتے رہتے ہیں . وزیر خارجہ نے کہا کہ خارجہ پالیسی ہو یا معیشت ہر میدان میں بہترین جا رہے ہیں، اپوزیشن نہیں ہمارا چیلنج مہنگائی ہے جس پر توجہ دی گئی، کچھ عرصہ سے پیکج تیار کر رہے تھے جس کا وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا، عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، عالمی سطح پر اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں، متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے لیے مربوط پلان پرعمل کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں